🗓️
سچ خبریں:احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ نے افغان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی اور ناقص منصوبہ بندی سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
افغانستان کے قومی ہیرو احمد شاہ مسعود فاؤنڈیشن کے سربراہ احمد ولی مسعود نے کہا کہ افغان صدر نے موجودہ بحران سے متعلق افغان سیاستدانوں کے انتباہات پر عمل نہیں کیا اور نہ ہی ان کے پاس اس بحران پر قابو پانے کا کوئی منصوبہ ہے، مسعود نے مزید کہاکہ اگر یہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور افغان عوام کا شدید دفاع نہ ہوتا تو شاید ہم آج مختلف صورتحال کا مشاہدہ کر رہے ہوتے اس لیے کہ حکومت کے سربراہوں کی لاپرواہی ، غیر منصوبہ بندی اور بدانتظامی کی وجہ سےآج ہمارے ملک کی یہ صورتحال ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے پاس نہ جنگ کے لیے کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی امن کا کوئی انتظام۔ مسعود نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کر رہے ہیں کہ اس ایک سال میں طالبان کو عالمی برادری میں تسلیم کیا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انھیں فوج اور پروپیگنڈوں کے شعبوں میں بھی تقویت ملی ہے۔
پاکستان کے ساتھ افغانستان کی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت نے ڈیورنڈ لائن معاملے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بطور آلہ کار استعمال کیا ہےجبکہ ہمیں عالمی برادری کی موجودگی میں دونوں فریقوں کے مسائل حل کرنے چاہیے تھے جس کی ہمیں بہت ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
عراق کے شہر نجف میں بم دھماکہ؛1ہلاک،3 زخمی
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کےشمالی شہر نجف کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں
جنوری
یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عطوان نے صیہونیوں کے خلاف روس کے اقدامات کا ذکر کرتے
مارچ
پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کی
🗓️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک
جنوری
افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری
🗓️ 5 اگست 2021سچ خبریں:افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہلمند ،
اگست
سعودی عرب میں حج کے لیے کورونا پر تجارتی مراکز کی سرگرمیاں جاری
🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے کورونا کے بہانے حج و عمرہ اور مذہبی
جولائی
غزہ کے بچوں کو منجمد کرنے کے سانحہ کا سلسلہ جاری
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں سردی کی وجہ سے غزہ کے
دسمبر
عراق نے سویڈن سے قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کا مطالبہ کیا
🗓️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا، فرد ہتاک نے سویڈن میں القدس کو بتایا کہ
ستمبر
حکومتی اقدامات سے زراعت، ٹیکنالوجی کے شعبے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
نومبر