?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کہا ہے کہ اگر میں وزیر اعظم بن جاؤں گا تو تل ابیب سے مکہ براراست پرواز شروع کرؤں گا جبکہ یہ بھی نہیں سوچا کہ مکہ میں ائرپورٹ ہے بھی یا نہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں پارلیمانی انتخابات سے تین دن قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا وعدہ کیا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران کہا کہ اگر وہ جیت جاتے ہیں تو تل ابیب اور مکہ کے مابین براہ راست پرواز شروع کریں گے ، واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سے مقبوضہ فلسطین میں ایک نیا سیاسی تعطل پیدا ہوگا۔
یادرے کہ ہفتے کی رات اپنی ٹیلی ویژن مہم کے دوران ، صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم بن گئے تو ، وہ صیہونی حکومت کے دارالحکومت تل ابیب اورمکہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کریں گے،واضھ رہے کہ نیتن یاہو نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ جغرافیائی حالات اور طیاروں کی اڑان کے ناممکن ہونے کی وجہ سے مکہ میں ہوائی اڈ ہ نہیں ہیں اورمسافروں کی نقل و حمل کے لئے اورجدہ ہوائی اڈ ہ استعمال ہوتا ہے
یادرہے کہ پچھلے ایک سال کے دورانمتحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعدنیتن یاھو بار بار یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ چار دیگر عرب ممالک بھی تل ابیب کے ساتھ اسی طرح کے معاہدے کے خواہاں ہیں،یہ دعویٰ سچ تھا یا نہیں پرصیہونی عہدے داروں نے یہ معاہدہ عام ہونے کے بعد دعوی کیا کہ نیتن یاھو نے سعودی عرب میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی جس کی ریاض نے تردید کی تھی۔
ادھردو ہفتے قبل صہیونی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی وزیر اعظم اپنے متحدہ عرب امارات کے ممکنہ دورے جو اب تک کسی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا ہے، کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات کر سکتے ہیں ،یادرہے کہ مقبوضہ فلسطین میں پارلیمانی انتخابات 23 مارچ کو ہونے والے ہیں اور پچھلے دوسال کے اندر یہ چوتھے عام انتخابات ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلی پنجاب کا کینسر اور دل کے علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ
?️ 9 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزیراعلیٰ اسپیشل
دسمبر
ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس
?️ 9 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں
مارچ
لاذقیہ میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے لاذقیہ صوبے میں واقع شہر جبلة میں شامی سیکیورٹی
دسمبر
پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور
دسمبر
چین کی امریکہ کو وارننگ
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو
جنوری
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم
?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی
اپریل
دعا ہے نیب کے عقوبت خانے میں کوئی نہ جائے، وزیر اعظم
?️ 11 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ کی
فروری
غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والے 2 پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے آزاد کشمیر واپس بھیج دیا
?️ 1 مئی 2023کشمیر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پونچھ ڈویژن کے
مئی