?️
سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے آج صبح ایران میں تیار کی جانے والی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔
ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای کے دفتری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے، خیال رہے کہ اس سے قبل رہبر انقلاب اسلامی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دو شرطوں کے ساتھ کورونا ویکسین لگوائیں گے؛ کسی قسم کی ترجیحی بنیادوں کے بغیر باری آنے پر ہی انہیں ویکسین دی جائے اور دوسرے یہ کہ انہیں ایرانی ویکسین دی جائے۔
یادرہے کہ کچھ عرصے قبل جب ۸۰ سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اُس وقت قائد انقلاب اسلامی نے غیر ملکی ویکسین لینے سے پرہیز کرتے ہوئے ایرانی ویکسین کی تیاری کا انتظار کیا، اب جب کہ ایران کے نوجوان سائنسدانوں نے ’کوو ایران برکت‘ نامی ویکسین تیار کر لی ہے اور اسے وزارت صحت کی تائید حاصل ہو چکی ہےتو قائد انقلاب اسلامی نے مذکورہ ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی ہے۔
اس موقع پر ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی اور امام خمینی سے موسوم فلاحی و تحقیقاتی ادارے (Executive Headquarters of Imam’s Directive) کے سربراہ محمد مخبر بھی موجود تھے، ’کوو ایران برکت‘ نامی کورونا ویکسین مذکورہ ادارے سے وابستہ ’برکت‘ فاؤنڈیشن نے تیار کی ہے جسکی پہلی ٹرائل ڈوز کو محمد مخبر نے اپنی بیٹی پر آزمایا تھا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم
?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کے
ستمبر
وہابیت کے خلاف مصری مذہبی ادارے کا متنازع سیٹ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:مصر میں فتویٰ جاری کرنے کی ذمہ دار تنظیم نے فیس
مارچ
کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس
نومبر
ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان
اگست
کیا صیہونی جنگ بندی میں توسیع کریں گے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں
نومبر
امریکی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: پچھلے سال، PBS کے مطابق، فوج میں خودکشیوں کی تعداد
نومبر
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ
شہباز شریف کی سابق وزیر اعظم پر سخت تنقید
?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر سخت
مئی