?️
سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ بڑھ گیا ہے لیکن اس دوران شام کے فضائی دفاع نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان حملوں کا مقابلہ کیا ہے۔
حال ہی میں صیہونی حکومت نے شام کے مختلف علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں،تاہم شامی فوج کے فضائی دفاع نے ان میں سے بہت سے حملوں کو ناکام بنا دیا ، تازہ ترین صیہونی حملے میں حلب اور دمشق کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ شام نے ایک بار پھر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حملوں کو اس ملک کی خود مختاری کی خلاف ورزی نیز علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرے۔
شامی وزارت خارجہ اور وزارت امور مہاجرین نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو الگ الگ خطوط میں لکھا کہ قابضین دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے، شہری تنصیبات کی تخریب کاری اور اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے قانونی، اخلاقی، سیاسی اور مالی طور پر ذمہ دار ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ قابضین قانونی، اخلاقی، سیاسی اور مالی طور پر دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے ذمہ دار ہیں۔


مشہور خبریں۔
چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی
مارچ
تائیوان امریکی کھیل کا میدان نہیں ہے:چینی میڈیا
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:چین کے سیجیٹیاین چینل نے جو بائیڈن کی حکومت کو ایک
اگست
غزہ کے عوام کے خلاف امریکہ کی مذموم سازش پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ
فروری
ملک بھر میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی
جولائی
الجزائر کی سرحد کے قریب موساد کا خطرہ
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فرانسیسی زبان کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ موساد الجزائر
نومبر
مسئلہ کشمیر پر سودہ بازی نہیں ہوگی:شاہ محمود قریشی
?️ 22 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
مئی
جنگ جاری رہنے کا مطلب اسرائیلی قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہے: حماس
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے کی طرف واپسی
مئی
پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن سے مطالبہ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن
جولائی