🗓️
سچ خبریں:امریکی ریاست فلوریڈا میں بندوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک آٹھ سالہ بچے کے ہاتھوں ایک سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی ریاست فلوریڈا کے اسکامبیا کاؤنٹی علاقہ میں آٹھ سالہ بچے نے بندوق سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طورپر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہلاک اوراس کی بہن زخمی ہوگئی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی ہونے والی بچیاں بچے کے والد کے دوست کی بیٹیاں ہیں، تاہم بچے کے والد کے خلاف غفلت برتنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اورثبوت چھپانے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، یاد رہے کہ بچے کے والد پر مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں آبادی سے زیادہ اسلحہ پایا جاتا ہے، یہاں ہر شہری نہایت ہی آسانی کے ساتھ اسلحہ خرید سکتا ہے جس کی وجہ سے اس ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں اور اس کے نیتجہ میں اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ اب تک کوئی بھی حکومت اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد نہیں کر سکی ہے، موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن نے حال ہی میں کہا تھا کہ صدر بننے کے ابتدائی دنوں میں میں سوچ رہا تھا کہ میری حکومت میں فائرنگ کے واقعات نہیں ہوں گے تاہم ایسا نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
جبری گمشدگی کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب
🗓️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی جبری
فروری
کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
🗓️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
فروری
تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی
🗓️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب
مئی
بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا
🗓️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی
جنوری
مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، صاحبہ افضل
🗓️ 10 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری
فروری
اسٹیک ہولڈرز کا وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ
🗓️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ
نومبر
اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا ہوا؟
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی ممالک کے سربراہان
نومبر
شمالی آئرلینڈ میں ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج
🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کے مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے
نومبر