?️
سچ خبریں:فرانس کے وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ ان کے ملک کے شہریوں کو آنے والے مہینوں میں ممکنہ طور پر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو آنے والے مہینوں میں بجلی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے موسم سرما میں بدترین صورتحال میں 2 گھنٹے تک بجلی منقطع ہوسکتی ہے۔
انہوں نے اس ملک اور یورپ میں توانائی کے بحران کو یوکرین میں جنگ کے نتیجے اور فرانس کے 56 جوہری ری ایکٹرز میں سے تقریباً نصف سے زیادہ بند ہونے کی وجہ بتائی، الزبتھ بورن نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کم بجلی پیدا کرتے ہیں اور اگر بہت سردی ہو جائے تو ہمیں بجلی حاصل کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل فرنچ فیڈریشن آف انفلامیبل میٹریلز فیول اینڈ ہیٹنگ نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس ملک میں ایندھن کے طور پر چورے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس فیڈریشن نے توانائی سے متعلق مواد کی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ توانائی کی قلت کے خدشے کے باعث صارفین سردیوں کے موسم سے پہلے لکڑیوں کا ذخیرہ کرنے پر مجبور ہیں۔


مشہور خبریں۔
چینی فوج ہائی الرٹ
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:آبنائے تائیوان سے امریکی کروزروں کے گزرنے کے بعد چینی فوج
اگست
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست
تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ
جولائی
صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں
اگست
مریم نواز کا مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف کیمپ میں بچوں کیساتھ کھانا کھایا
?️ 29 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف سیلاب متاثرہ
اگست
سانحہ مری: تحقیقاتی کمیٹی نے اہم حقائق کا انکشاف کر لیا
?️ 16 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے
جنوری
مسلح افواج کا ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ
?️ 13 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع
اگست
صیہونی حکومت کو اسلحہ برآمد کرنے پر ڈنمارک کے خلاف شکایت
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل ڈنمارک، آکسفیم ڈنمارک، ایکشن ایڈ ڈنمارک اور فلسطینی انسانی
مارچ