?️
آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے پر روس کا رد عمل
روس کی وزارتِ خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے امورِ جنگِ اوکراین، رودیون میروشینک نے کہا ہے کہ ولودیمیر زلنسکی کو صدر ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ملاقات کے لیے الاسکا نہ بلایا جانا، اس بات کی واضح علامت ہے کہ عالمی سطح پر ان کی صدارت کو غیر مشروع سمجھا جا رہا ہے۔
روسی نشریاتی ادارے راشا ٹوڈے کے مطابق میروشینک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ زلنسکی کا قانونی دورِ صدارت مئی 2024 میں ختم ہو چکا ہے لیکن وہ اب بھی خود کو صدر قرار دیتے ہیں، حالانکہ وہ کسی معاہدے پر دستخط کرنے کی قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔
واضح رہے کہ زلنسکی نے دسمبر 2023 میں اعلان کیا تھا کہ جنگی حالات کے سبب یوکرین میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے جائیں گے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ زلنسکی کے دستخط سے ہونے والا کوئی بھی معاہدہ مستقبل میں کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔
صدر پوتن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر زلنسکی چاہیں تو مذاکرات میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن امن معاہدے پر دستخط کرنے کی ان کے پاس کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
جمعہ کو الاسکا میں صدر ٹرمپ اور صدر پوتن کی تاریخی ملاقات ہو رہی ہے، جو ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد دونوں رہنماؤں کی پہلی براہِ راست نشست ہے۔ یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں سال کے آغاز سے اب تک چھ ٹیلیفونک رابطے ہو چکے ہیں اور ریاض و استنبول میں یوکرین جنگ کے حل اور روس-امریکہ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکراتی سلسلے جاری ہیں۔
کاخِ سفید نے کوشش کی ہے کہ اس اجلاس کی توقعات کو محدود رکھا جائے اور اسے صرف خیالات کے تبادلےکا موقع بتایا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ الاسکا میں پوتن کے ساتھ براہِ راست آتشبس پر بات ہوگی اور اگر پیش رفت ہوئی تو آئندہ اجلاس میں یوکرین کی شمولیت کے ساتھ امن معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور وزیر اعظم کو گرفتار کرلیا
?️ 25 مئی 2021مالی (سچ خبریں) افریقی ملک مالی کی فوج نے عبوری صدر اور
مئی
مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
?️ 16 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت
اگست
پاکستان ایک بار پھر گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پر امید ہے
?️ 21 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت
اکتوبر
شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز
مئی
آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے جیتنے چانس ہیں
?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سروے کے
جولائی
برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات ادا، ملک بھر میں توپوں کی سلامی دی گئی
?️ 10 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپس کی آخری رسومات
اپریل
وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ
?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
ستمبر
روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 12 فروری 2026روس کا ٹرمپ کی مجوزہ امن کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت
فروری