پی ڈی ایم اختلاف کی دراڑ پڑ گئی،لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان: مولانا فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے  پریس کرنے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس میں ہوا جس میں استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی نے ہم سے وقت مانگا ہے لھذا ہم ابھی لانگ مارچ کے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اور پیپلز پارٹی مخالف تھی حالانکہ پیپلز پارٹی جہموریت جمہوریت کہتے نہیں تھکتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وقت مانگا ہے جبکہ پی ڈی ایم ان کے جواب کا انتظار کرے گی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اتحاد ابھی قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، اس کے بعد مزید کیا بات کرتا’۔

قبل ازیں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے تک 26 مارچ کو شیڈول لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا 26 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھا اور یہ لانگ مارچ یہاں پر ہوتو اسمبلیوں سے استعفے بھی دیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کسے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کے حق میں جبکہ پی پی پی کو اس سوچ پر تحفظات تھے اور وقت مانگا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف رجوع کرکے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ان کو موقع دیا ہے اورہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا جب تک 26 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے صدر پی پی پی کے جواب تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرکے پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سوالوں کے جواب دیے۔

مریم نواز نے اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے سخت مؤقف کے حوالے سے سوال پر کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ اور باقی سب لوگ بھی تشریف لائیں سب مل کر جدوجہد کرتے ہیں تو اس پر میں نے ادب سے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا ان کی زندگی کو قاتلوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا، جو نہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چاہتا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زرداری صاحب سے عرض کیا کہ نواز شریف کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس ظالمانہ اور انتقام کے دور میں سب سے سخت اور سب سے لمبی جیل کاٹی ہے، اپنی بیمار بستر مرگ پر موجود اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر جانتے ہوئے کہ یہ انتقام تھا اور یہ ایک جھوٹے مقدمے میں جھوٹی سزا ہوئی تھی لیکن وہ پاکستان واپس آئے اور بہادری سے جیل کاٹی۔

مشہور خبریں۔

ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ

صیہونیوں کی حمایت سے سعودی عرب کا سب سے بڑا وائر ٹیپنگ آپریشن

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل

حکومت کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ تحویل میں نہیں لے گی، وزیر خزانہ کی وضاحت

?️ 11 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے وضاحت کی ہے

ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی

?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں

حماس کا صیہونی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کو جنگی جرم قرار، عالمی مداخلت کا مطالبہ

?️ 14 فروری 2026سچ خبریں:حماس نے اسرائیلی جیل عوفر میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی بُلند ترین سطح پر

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان عام

قطری وزیرِ خارجہ کے دورۂ تہران میں خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

?️ 1 فروری 2026 قطر کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے وزیرِ

شمالی کوریا کے خلاف امریکی جاسوسی آپریشن پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں شمالی کوریا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے