🗓️
سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنی نئی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بدلے کے خوف نے ان کی معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
پومپیو نے اس کتاب میں لکھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ایران کے پاس امریکی سرزمین کے اندر کارروائیاں کرنے کی ضروری صلاحیتیں ہیں لہذا عوامی عہدہ چھوڑنے کے ڈیڑھ سال بعد میں اب بھی حفاظتی پروٹوکول برقرار رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں شاید اپنی گاڑی دوبارہ کبھی نہیں چلا سکوں گا اور نہ ہی اس سطح کی رازداری سے لطف اندوز ہو سکوں گا جس کا میں نے ایک بار لطف اٹھایا تھا۔
پچھلے مہینے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی تھی کہ امریکی حکومت نے مائیک پومپیو اور ان کے سابق معاون برائن ہک کے تحفظ کے لیے اپنے اقدامات میں توسیع کی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی کانگریس کو بھیجے گئے دو الگ الگ میمو میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہک اور پومپیو کے خلاف دھمکیاں سنگین اور قابل اعتبارتھیں۔
جنوری 2021 میں امریکی محکمہ خارجہ چھوڑنے کے بعد یہ 10 واں موقع ہے جب ہک کے تحفظ میں توسیع کی گئی ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں اسی امریکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ امریکی حکومت ان دو سابق اہلکاروں کے 24 گھنٹے تحفظ کے لیے ماہانہ 2 ملین ڈالر خرچ کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے سے مغربی ممالک کیوں پریشان ہیں؟
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں کے خلاف لڑائی کے میدان میں یمنی مسلح افواج
نومبر
برطانیہ میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران میں شدت
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں دماغی
اگست
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اور میڈیا
🗓️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی
اپریل
پاکستان میں توانائی، غذائی اشیا کی بڑھتی قیمتوں کے سبب غربت میں اضافہ
🗓️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران ایک
اکتوبر
افغانستان میں فائرنگ؛طالبان کمانڈر ہلاک
🗓️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں
جنوری
اب ہم سر پر کفن باندھ چکے ہیں: فلسطین
🗓️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی پارلیمنٹ کے نمائندے فتحی قرعاوی نے اعلان کیا کہ مزاحمتی
اگست
سعودی ولی عہد کے سلسلہ میں اسرائیل کا عجیب و غریب بیان
🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے سعودی ولی عہدمحمد بن
مارچ
اقوام متحدہ کا حکومتوں پر غذائی تحفظ کیلئے ’فوڈ کولڈ چینز‘ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر زور
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
نومبر