🗓️
سچ خبریں:یمنی افواج نے حالیہ دنوں میں امریکی طیارہ بردار جہاز ہیری ٹرومین اور صیہونی فوجی مواضع پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے اپنی مقامی صلاحیت اور انقلابی عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یمن کا کئی گھنٹوں کا میزائل و ڈرون حملہ، امریکی بحری بیڑے اور بن گورین ایئرپورٹ کا نشانہ
دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے امریکی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ کیا یہ لفظی اور فوجی تماشے سفید خانے کی کمزوری کے اشارے ہیں یا پھر امپریلزم کے داغدار چہرے کو سنوارنے کی مایوسانہ کوشش؟
یمنی میزائلز؛واشنگٹن کے لیے ڈراؤنا خواب
ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی انصاراللہ تحریک کی حیرت انگیز صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نااہلوں کا گروہ نہیں،یہ خود میزائل بناتے ہیں۔ یمن کی فوج نے سعودی،امریکی اتحاد کے شدید حملوں کے باوجود نہ صرف خود کو دوبارہ تعمیر کیا بلکہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں کو للکارنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
امریکی فوجی برتری کا زوال
یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ ہیری ٹرومان اور دیگر امریکی بحری جہازوں کو کامیاب میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ پیچیدہ فنی اور اسٹریٹجک کارروائی یمن کی خود انحصاری کی واضح مثال ہے۔ مقبوضہ یافا علاقے پر ڈرون حملوں نے صیہونی حکومت کو یہ پیغام دیا کہ یمنی مزاحمت کی پہنچ دشمن کے دل تک ہے۔
ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش
ٹرمپ نے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حوثیوں کو ایرانی حمایت حاصل ہے،حقیقت یہ ہے کہ یمن نے اپنی داخلی صلاحیتوں اور عوامی عزم کے بل بوتے پر یہ فوجی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جبکہ امریکہ خود صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرکے خطے کا سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔
کھوکھلی دھمکیاں
یمن کی جانب سے امریکی جنگی جہازوں پر حملوں اور صیہونی حکومت کو للکارنے کے باوجود امریکہ کے پاس خالی دھمکیوں کے سوا کچھ نہیں، تاریخ گواہ ہے کہ ایسے دباؤ نے محور مقاومت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یمن نے ثابت کر دیا ہے کہ اب مظلوم قوموں کے عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
سعودیوں نے یمن میں قیدیوں کی رہائی کوکیا سبوتاژ
🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدی بورڈ کے سربراہ عبدالقادر مرتضیٰ
جنوری
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
بن سلمان کے ساتھ کاروباری معاملات؛ ٹرمپ کا نیا قانونی چیلنج
🗓️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اگر امریکی محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
جنوری
حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی
🗓️ 9 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی
مارچ
نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلاف
🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت کا اس حکومت
اکتوبر
فواد چوہدری کا ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے متعلق اہم بیان
🗓️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق چیف
نومبر
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
🗓️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
ملک بھر میں ’یوم اقبال‘ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
🗓️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) شاعرِ مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم
نومبر