?️
(سچ خبریں) بھارتی انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اور مسلم دشمن پالیسیوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ان کی پارٹی کو تین ریاستوں کے انتخابات میں بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خصوصاً مغربی بنگال جہاں مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد ہے وہاں ترنمول کانگریس نے ممتا بنرجی کی قیادت میں185 نشستیں حاصل کر لی ہیں اس کے ساتھ ساتھ تامل ناڈو اور کیرالہ میں بھی بی جے پی کو شکست ہوئی ہے۔
یہ شکست تو انتخابی میدان میں ہے لیکن بھارت میں حکمرانوں اور میڈیا نے مسلمانوں کے خلاف جس انداز میں فضا پیدا کی تھی اس کے نتیجے میں جو رد عمل پیدا ہوا ہے ابھی اس کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں جو زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
مسلمانوں پر جس انداز میں جنونی ہندئوں نے تشدد کیا اور بھارتی حکام تماشا دیکھتے رہے اس سے انتہا پسند ہندوئوں اور بھارتی حکومت دونوں کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
بھارت کی مختلف حکومتیں اب تک اپنی ہندو انتہا پسندی کو چھپا کر رکھتی تھیں ، مودی سرکار نے اس انتہا پسندی کو سرکاری سر پرستی دی جس نے بھارت کے چہرے پر بھیانک سیاہی مل دی ہے، جبکہ دوسری طرف مسلمانوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب اپنی مساجد اور مدارس کے دروازے کھول دیے، اسپتال بنا دیے، خون دیا، پلازما دیا اور ہر طرح مدد کی تاہم بھارتی حکمران لاکھ کوشش کریں کہ خود کو سیکولر یا جمہوری ثابت کر لیں لیکن مقبوضہ کشمیر اور بقیہ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ اس کے سلوک نے اس کو انتہا پسند ریاست ثابت کر دیا ہے۔
پونے دو سال سے کشمیریوں کا لاک ڈائون ان کا مکمل معاشی مقاطعہ جدید دنیا کی تاریخ میں غزہ کے بعد دوسری مثال ہے، مہذب ہونے کا دعویٰ کرنے والی دنیا کو یہ سب نظر نہیں آتا۔
مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے، حیرت ہے یورپی پارلیمنٹ کو پاکستان کے خلاف قرار داد منظور کرتے وقت بھارتی حکومت اور فوج کے ہاتھوں کشمیر اور بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات نظر نہیں آتے۔
گوشت کھانے کے نام پر زندہ جلا دینے کے واقعات نظر نہ آئے، لیکن اب بھارتی حکمرانوں کی پالیسیوں کا مکافات عمل شروع ہو چکا ہے، اس کے نتیجے میں بھارت میں مسلمانوں میں نئی زندگی بھی پیدا ہو سکتی ہے لیکن اس کا زیادہ انحصار پاکستانی حکمرانوں کے رویے پر ہے، اگر وہ خود مضبوطی کا مظاہرہ کریں گے تو ان کے بل پر بھارتی مسلمان ہمت کا اظہار کریں گے۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امن کی بحالی سے سعودی میڈیا پریشان
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں کرفیو کی منسوخی اور اس ملک بالخصوص بغداد اور
اگست
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
حماس سیاسی سربراہ شہادت پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کا ردعمل
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت
جولائی
عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے اگر عدالت حکم دے گی تو عملدرآمد کریں گے،آئی جی پنجاب
?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ عمران
مارچ
اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو کے بیٹے اور اس کے معاونین کی جاسوسی
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے
فروری
اسرائیل کی فرانسیسی سیاسی رہنما پر حملے کی کوشش
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:فرانسیسی پارلیمنٹ کی رکن آلما دوفور نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
امریکی حکام ہر روز کیوں اسرائیل دوڑے چلے آتے ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ پیر کی شب صہیونی حکام سے ملاقات
جنوری
یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی عرب پر حملہ جاری
?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب
مارچ