?️
سچ خبریں:امریکی نمائندۂ خصوصی برائے امورِ شام نے انکشاف کیا ہے کہ ابو محمد جولانی (احمد الشرع) رواں ماہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
امریکی نمائندۂ خصوصی برائے امورِ شام ٹام باراک نے تصدیق کی ہے کہ احمد الشرع المعروف ابو محمد جولانی، جو شام کی عبوری عارضی حکومت کے سربراہ ہیں، رواں ماہ نومبر میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جولانی; 10 ملین ڈالر کے دہشت گرد سے لے کر اقوام متحدہ میں تقریر تک!
انہوں نے کہا کہ اس سفر کا مقصد شام و اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات اور ممکنہ سکیورٹی معاہدے کو آگے بڑھانا ہے، جبکہ جولانی ائتلافِ ضدِ داعش میں شمولیت کے معاہدے پر بھی دستخط کرسکتے ہیں۔
اسکائی نیوز عربی ٹی وی چینل کے مطابق، ٹام باراک نے منامه اجلاس کے دوران بحرین میں ہونے والی گفتگو میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہاں، الشرع اس ماہ واشنگٹن کا سفر کریں گے اور غالب امکان ہے کہ وہ داعش کے مخالف اتحاد میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
امریکی ویب سائٹ اکسیوس (Axios) نے بھی باراک کے حوالے سے لکھا کہ جولانی کا یہ مجوزہ دورہ واشنگٹن، امریکہ کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے پانچویں مرحلے کے طور پر انجام پائے گا۔
ٹام باراک کے مطابق، ان مذاکرات کا مقصد رواں سال کے اختتام سے قبل شام و اسرائیل کی سرحد کے حوالے سے ایک سکیورٹی معاہدہ طے کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:جولانی کی نیویارک میں عالمی یہودی کانگریس کے صدر سے ملاقات
قابلِ ذکر ہے کہ احمد الشرع (ابو محمد جولانی) ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوئے تھے، جو 22 سے 30 ستمبر کے دوران منعقد ہوا، اس طرح نومبر کا یہ دورہ دو ماہ کے اندر ان کا یہ دوسرا امریکی دورہ ہو گا


مشہور خبریں۔
میں مناظرہ ہار گیا: جو بائیڈن
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس
جولائی
پاکستان مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ارکان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
?️ 2 جون 2022لاہور (سچ خبریں)پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات میں مسلم
جون
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی
?️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی
اکتوبر
سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک
مارچ
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب اور راجا بشارت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار قومی
دسمبر
ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی
جون
نیتن یاہو نے اسرائیل کے مقاصد کو شام میں بے نقاب کیا
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گولان کی بلندیوں اور
دسمبر
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے
جنوری