غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد

غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد

?️

(سچ خبریں)  پاکستانی اخبار نیوز نے اپنے ایک مضمون میں صہیونی ریاست کی جارحیت، قتل عام اور دہشت گردی کے خلاف فلسطینیوں کے دفاع کو ان کا جائز حق قرار دیا ہے اور مغربی ممالک کے دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خطمے میں تمام مشکلات کی اصلی جڑ اسرائیل ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھانا ہوگا۔

انگریزی زبان میں شائع ہونے اخبار”نیوز” نے "غزہ پھر سے لہو لہان” کے عنوان سے اپنے اداریہ میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے باشندوں کے خلاف مہلک تشدد، مسجد اقصیٰ پر حملہ اور اسرائیلی فوج کے ذریعہ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری کے بارے میں لکھا ہے کہ صہیونیوں نے غزہ میں مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اطلاعات ان کی ان دعووں سے بالکل برعکس ہیں اور ہم اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے افراد میں عام شہریوں خصوصا بچوں کی ایک بڑی تعداد کو دیکھ رہے ہیں۔

اس اداریہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ مغربی ممالک کا رویہ اور نقطہ نظر اب بھی مبہم ہے، اسرائیل اور اس حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرنے کی بجائے، وہ اس سے دوستی نبہا رہے ہیں ، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عرب ممالک صہیونیوں کے خوف کو اپنے دلوں سے نکال پھینکیں اور دنیا کے دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کریں۔

"نیوز” اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں کو الحاق کرنے پر توجہ کیئے بغیر، اور فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے اور وحشیانہ حملوں کے باوجود بیشتر اسلامی ممالک ممالک نے مبہم انداز اختیار کیا ہوا ہے، جبکہ مقبوضہ علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شہری ہلاکتوں نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کردی ہے، لہٰذا موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے اس اخبار نے لکھا کہ اسرائیل کا مغرور مزاج واضح ہے اور حکومت انسانی قانون اور تمام بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہے ، لیکن اب عالمی برادری کے ذریعہ استعمال ہونے والی زبان صیہونی جنگی جرائم کی تصدیق کے مترادف ہے۔

"نیوز” اخبار نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی جرائم کی سنجیدگی سے تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، جبکہ موجودہ سزا کافی نہیں ہے اور صہیونی حکومت کو حملے سے روکنے کے لئے دنیا کو عملی اقدامات کرنا چاہئے۔

پاکستان کے اس انگریزی زبان اخبار نے مزید لکھا کہ دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ مشکلات کی اصلی جڑ اسرائیل ہے نہ کہ فلسطین، جب فلسطینیوں کو جارحیت، قبضے اور گھروں سے بے دخل ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں کسی بھی طرح سے اپنا دفاع کرنے کا ایک جائز حق حاصل ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر پاکستان کے اہم عہدیداروں، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں میں، پاکستان کے متعدد شہروں میں صیہونی مخالف ریلیوں کا مشاہدہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کی مناسبت سے لاکھوں پاکستانی مسلمانوں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیلی حکومت کے حملے کی مذمت کے لئے نماز کے بعد بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے کچھ روز قبل، سعودی عرب کے بادشاہ، ترکی کے صدر اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں غزہ پر صہیونی قابض فوج کے حملوں اور بیت المقدس میں تشدد کے بڑھ جانے کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، پاکستانی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی پر قابض صہیونی حکومت کی طرف سے جاری حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور جبر کو روکیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان کا افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں بڑا اعلان، جمہوری حکومت قائم کرنے سے انکار

?️ 21 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کے بارے میں

امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کو لکھے گئے خط میں

آج کا دن لبنان اور لبنانیوں کی فتح کا دن ہے: لبنانی صدر

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان جاری کرتے

متحدہ عرب امارات کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے بارے میں تازہ ترین موقف

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے متحدہ عرب

پہلی بار ایپل سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: 2023 میں امریکی موبائل فون کمپنی ’ایپل‘ پہلی بار دنیا

حج2025 میں16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد کی شرکت

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:سعودی ادارہ شماریات کے مطابق حج 1445ھ میں 16 لاکھ

بھارت میں انتخابات مہلک گرمی سے متاثر

?️ 3 جون 2024سچ خبریں:بھارت میں مسلسل بڑھتے درجہ حرارت اور شدید گرمی کی لہر

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے