🗓️
کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے کے بعد بھی وہ ٹھیک سے نہیں چل رہی، درد ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
یاد رہےکہ 15 مارچ کو عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر آگاہ کیا کہ 8 سال قبل ایک حادثے میں ان کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کی یکم رمضان کو سرجری کردی گئی، صحت یاب ہونے تک وہ انڈسٹری سے وفقہ لے رہی ہیں۔
اب حال ہی میں اداکارہ نے سرجری کے بعد پہلی بار ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے جس میں انہیں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ’ڈاکٹر شاہ نے پیلوک بون (پیٹ کے نچلے حصے کے پٹھے) سے ہڈی کا کچھ حصہ ہنسلی کی جگہ پر لگایا ہے جس کے بعد اور ٹائٹینیم پلیٹ لگا دی ہے‘۔
اس دوران اداکارہ نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت مشکل سے بول پار رہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی صحت سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’48 گھنٹے ہو گئے ہیں اور میں ابھی تک ٹھیک سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں بہت تکلیف ہے، لیکن میری ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا ہے، میں اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی کیونکہ یہاں کی ہڈی کا چھوٹا حصہ نکالا گیا ہے۔‘
عائشہ عمر نے کہا کہ ڈاکٹر نے ہڈی کا ٹکڑا نکالنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا ہے اس لیے پیلوک بون میں درد ناقابل برداشت ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر انہیں ہمت ملتی ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا
🗓️ 23 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،
اگست
آدھے گھنٹے کی نظربندی کے دوران ٹرمپ ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوا؟
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے نشاندہی کی کہ فلٹن جیل میں
اگست
صیہونیوں پر حزب اللہ کے ڈرونز کا خوف طاری
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ریاست کے سکیورٹی
جولائی
ایران کے ساتھ تعاون خطے اور عالم اسلام کے لیے فائدہ مند ہے: بن فرحان
🗓️ 18 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان ایران کے وزیر
جون
7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب
🗓️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل
دسمبر
تقریبا 100 دن تک بیٹری چلانے والا فون متعارف
🗓️ 29 فروری 2024سچ خبریں: امریکی بیٹری ساز کمپنی انرجائزر نے ایک قدم آگے بڑھتے
فروری
پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات
🗓️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی
اکتوبر
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فوادچوہدری کی وضاحت
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
جنوری