?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ خاور ریاض نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، اس لیے فنکاروں کو اپنی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرنی چاہیے۔
خاور ریاض نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویوں، سوشل میڈیا کے اثرات اور شوبز انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی منافقت پر کھل کر گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے معاشرے کے ڈھانچے کو مکمل طور پر بدل دیا ہے، پہلے زمانے میں دکھاوے کا عنصر اتنا نمایاں نہیں تھا، لیکن اب ہر شخص نمائش اور ظاہری شان و شوکت میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی باتیں اور حرکات کرتے ہیں جو دراصل ان کی حقیقت نہیں ہوتیں، یہاں تک کہ عبادت کے موقع پر بھی لوگ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ نمائش نے معاشرے میں خود ترسی کو بڑھا دیا ہے، کیونکہ جو لوگ ان آسائشوں سے محروم ہیں وہ بھی انہیں حاصل کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں، جس کے باعث ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا رجحان تیزی سے بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جہاں ادیب، مفکر اور سائنسدان نظر آتے تھے، اب وہاں ٹک ٹاکرز یا انفلوئنسرز دکھائی دیتے ہیں۔
میک اپ آرٹسٹ نے ایوارڈ شوز میں اداکاراؤں کے مغربی طرزِ لباس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیڈمی ایوارڈز نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملک کے ایوارڈز ہیں، فنکار اپنے ملک کے نمائندے ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی ثقافت، لباس اور زبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ بیرونی دنیا کو ایک مثبت تاثر ملے۔
انہوں نے فنکاروں کے انگریزی بولنے کے رجحان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اکثر ایوارڈ شوز میں فنکار خواہ مخواہ انگریزی بولنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ وہاں کوئی انگریز موجود بھی نہیں ہوتا۔
ان کے مطابق جب ناظرین انگریزی نہیں جانتے تو انگریزی بولنے کا مقصد صرف دکھاوا رہ جاتا ہے، جس سے عوام میں احساسِ کمتری پیدا ہوتا ہے۔
خاور ریاض کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی غلط انگریزی بولے تو ہم فوراً اس کا مذاق اڑاتے ہیں، لیکن انگریز ایسا نہیں کرتے، وہ زبان کو صرف ایک ذریعۂ اظہار کے طور پر دیکھتے ہیں، ہمیں بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے اور اپنی شناخت اور ثقافت پر فخر کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
300 برطانوی شخصیات نے غزہ کی نسل کشی میں ملوث ہونے کے خاتمے کا مطالبہ کیا
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: 300 سے زائد برطانوی شخصیات نے وزیر اعظم کیئر سٹارمر
مئی
وزیر اعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی ملاقات
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر
مارچ
کیا شام میں بھی خفیہ جیلیں ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کی ایک تنظیم نے صیدنایا جیل میں زیرزمین یا خفیہ
دسمبر
بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے
?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے
مارچ
اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، موجودہ حالات میں حمایت پر اظہار تشکر
?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر
مئی
حزب اللہ کی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت
نومبر
وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب
نومبر
خود ہارنے والے چلے اسرائیل کو بچانے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے لیے
دسمبر