?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ موازنہ کیا جا رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں میں موازنہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے کون سی اداکارہ بہتر دوست ہے۔صارفین دونوں کے بارے میں اظہار نظر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام کے ایک فین کی جانب سے ہانیہ عامر اور میرب علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ذریعے اِن دونوں میں موزانہ کیا جا رہا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’ہانیہ عامر بمقابلہ میرب علی، سالگرہ کا سرپرائز۔
اس ویڈیو کا مقصد دونوں اداکاراؤں میں یہ موازنہ کرنا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے کون سی اداکارہ بہتر دوست ہے۔وائرل ہوتی اس ویڈیو کے پہلے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کار سے لے کر ایک کیفے تک لاتے ہیں جہاں ہانیہ عامر کی سرپرائز برتھ ڈے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ویڈیو کے دوسرے حصے میں حال ہی میں عاصم اظہر کے ساتھ ہر جگہ نظر آنے والی اُن کی قریبی دوست میرب علی عاصم اظہر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر لاتی ہیں اور عاصم اظہر کو سالگرہ کا سرپرائز دیتی ہیں۔اس دوران اس ویڈیو میں عاصم اظہر کی والدہ گلِ رانا بھی نظر آ رہی ہیں۔
اس پوسٹ کو سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے اور متعدد اس پر کمنٹ کے ذریعے اپنے خیالات اور پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے ہانیہ عامر زیادہ بہتر تھیں۔ دوسری جانب چند صارفین نے میرب علی کی طرف داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم کے لیے میرب زیادہ اچھی ثابت ہوئی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بغداد میں یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟
?️ 11 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اتوار کے روز
ستمبر
انتخابی مہم کا آج آخری روز، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن
فروری
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
چین امریکی غنڈہ گردی کے خلاف برازیل کا حامی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی برازیل پر عائد کردہ گمرکی
اگست
شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید
?️ 14 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
سیلاب کی تباہ کاریاں: ڈی جی خان میں ہزاروں افراد ڈائریا، دیگر بیماریوں میں مبتلا
?️ 4 ستمبر 2022پنجاب: (سچ خبریں)ملکی تاریخ کے تباہ کن اور ہلاکت خیز سیلاب زدہ
ستمبر
50سال بعد کسی ملک نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، مشاہد حسین
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی اور خارجہ امور کے ماہر اور
اپریل