ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ

ہانیہ عامر اور میرب علی کا دلچسپ موازنہ

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور ماڈل و اداکارہ میرب علی کا سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ موازنہ کیا جا رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں میں موازنہ کرنے کا مقصد یہ  ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے کون سی اداکارہ بہتر دوست ہے۔صارفین دونوں کے بارے میں اظہار نظر  کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام کے ایک فین کی جانب سے ہانیہ عامر اور میرب علی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے ذریعے اِن دونوں میں موزانہ کیا جا رہا ہے۔اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے ’ہانیہ عامر بمقابلہ میرب علی، سالگرہ کا سرپرائز۔

اس ویڈیو کا مقصد دونوں اداکاراؤں میں یہ موازنہ کرنا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے کون سی اداکارہ بہتر دوست ہے۔وائرل ہوتی اس ویڈیو کے پہلے حصے  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر کار سے لے کر ایک کیفے تک لاتے ہیں جہاں ہانیہ عامر کی سرپرائز برتھ ڈے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں حال ہی میں عاصم اظہر کے ساتھ ہر جگہ نظر آنے والی اُن کی قریبی دوست  میرب علی عاصم اظہر کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر لاتی ہیں اور عاصم اظہر کو سالگرہ کا سرپرائز دیتی ہیں۔اس دوران اس ویڈیو میں عاصم اظہر کی والدہ گلِ رانا بھی نظر آ رہی ہیں۔

اس پوسٹ کو سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے اور متعدد اس پر کمنٹ کے ذریعے اپنے خیالات اور پسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُن کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر کے لیے ہانیہ عامر زیادہ بہتر تھیں۔  دوسری جانب چند صارفین نے میرب علی کی طرف داری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصم کے لیے میرب زیادہ اچھی ثابت ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے

?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے

سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کو 25 سال قید کی سزا

?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:نیویارک کی عدالت نے سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے

ہفتہ وارمہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے

ہائیکورٹ ججز کے الزامات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات پر

فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے

ہیرس کی ایران سے اپیل

?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے

الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:مالی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں

امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے