🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگاؤ ہے، وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز کیریئر، سماجی مسائل، پاکستان میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے سمیت شوبز شخصیات پر بلا وجہ کی جانے والی تنقید پر کھل کر باتیں کیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری شوبز شخصیات سماجی مسائل پر اس لیے بھی بات نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں لوگوں، میڈیا اور سیاست دانوں کی بلاوجہ تنقید کا ڈر ہوتا ہے۔
ان کے مطابق شوبز شخصیات پاکستان میں سب سے آسان ہدف ہوتی ہیں، ہر کوئی ان کی رائے اور ان کی باتوں کو غلط استعمال کرکے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں ان کے بیانات اور رائے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک خاص فرقے پر الزام نہیں لگا رہیں، تاہم شوبز شخصیات کو ان کی رائے پر سیاست دانوں سمیت صحافی اور میڈیا بھی تنقید کا نشانہ بناتا ہے، کیوں کہ بظاہر شوبز کے لوگ تنقید کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین بہت ہی غیر محفوظ ہیں اور خواتین کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ ان کا لباس اور فیشن نہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لاکھوں خواتین کے مقابلے زیادہ محفوظ زندگی گزار رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ سوچنا چاہئیے کہ وہ اداکارہ، والدہ، بہن اور بیٹی کے علاوہ ایک وجود بھی ہیں اور وہ تمام چیزوں سے پہلے ایک انفرادی انسان ہیں، ان کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ عام طور پر معروف شخصیات اور خصوصی طور پر شوبز سے وابستہ افراد کو ایک ہی نظر یعنی عوامی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔
شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی ہو، انہیں اپنے تمام کام سے محبت ہے، انہیں شوبز میں کام کرنے کے دوران بہت سارے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک افراد سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جسے وہ غنیمت سمجھتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک کو پرامن بنانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ علامہ طاہر اشرفی کا مشورہ
🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے
جون
جنین میں قدس بٹالین کی صیہونی مخالف کاروائی
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے نابلس، جنین اور الخلیل کے علاقوں پر حملے
جون
توہین الیکشن کمیشن: سپریم کورٹ کی عمران خان، دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
🗓️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں
دسمبر
منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر
🗓️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق
ستمبر
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا چھٹی کے دن بھی آلودہ رہی
🗓️ 5 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسکولوں اور دفاتر سے اتوار کی
دسمبر
سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان
🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید
اکتوبر
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلیاں جو میسجنگ پلیٹ فارم کے استعمال کو بدل دے گی
🗓️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹینٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
دسمبر
عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے، جویریہ سعود
🗓️ 15 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے
مارچ