?️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے، انہیں اپنے کام اور اداکاری سے بہت لگاؤ ہے، وہ اپنے کام سے محظوظ ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں شوبز کیریئر، سماجی مسائل، پاکستان میں خواتین کے غیر محفوظ ہونے سمیت شوبز شخصیات پر بلا وجہ کی جانے والی تنقید پر کھل کر باتیں کیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ساری شوبز شخصیات سماجی مسائل پر اس لیے بھی بات نہیں کرتیں، کیوں کہ انہیں لوگوں، میڈیا اور سیاست دانوں کی بلاوجہ تنقید کا ڈر ہوتا ہے۔
ان کے مطابق شوبز شخصیات پاکستان میں سب سے آسان ہدف ہوتی ہیں، ہر کوئی ان کی رائے اور ان کی باتوں کو غلط استعمال کرکے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتا ہے اور انہیں ان کے بیانات اور رائے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک خاص فرقے پر الزام نہیں لگا رہیں، تاہم شوبز شخصیات کو ان کی رائے پر سیاست دانوں سمیت صحافی اور میڈیا بھی تنقید کا نشانہ بناتا ہے، کیوں کہ بظاہر شوبز کے لوگ تنقید کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین بہت ہی غیر محفوظ ہیں اور خواتین کے غیر محفوظ ہونے کی وجہ ان کا لباس اور فیشن نہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ لاکھوں خواتین کے مقابلے زیادہ محفوظ زندگی گزار رہی ہیں لیکن مجموعی طور پر ملک میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ لوگوں کو یہ سوچنا چاہئیے کہ وہ اداکارہ، والدہ، بہن اور بیٹی کے علاوہ ایک وجود بھی ہیں اور وہ تمام چیزوں سے پہلے ایک انفرادی انسان ہیں، ان کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ عام طور پر معروف شخصیات اور خصوصی طور پر شوبز سے وابستہ افراد کو ایک ہی نظر یعنی عوامی شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔
شوبز کیریئر پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں اپنے تمام کرداروں اور پورے کام سے محبت ہے، وہ اپنے کام کو بہت پسند کرتی ہیں، انہیں فخر ہے کہ انہوں نے جو بھی کام کیا، اچھا کیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کیریئر میں کوئی ایسا کام نہیں کیا، جس پر انہیں شرمندگی ہو، انہیں اپنے تمام کام سے محبت ہے، انہیں شوبز میں کام کرنے کے دوران بہت سارے تخلیقی صلاحیتوں کے مالک افراد سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جسے وہ غنیمت سمجھتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
’خود تو بندوقیں نہیں اٹھاسکتے‘ ججز کی سیکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، پشاور ہائیکورٹ
?️ 23 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے صوبے
اکتوبر
نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز
اکتوبر
امریکہ اور چین کے درمیان سیاسی تجارتی جنگ میں شدت کی وجوہات
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: گذشتہ فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے
نومبر
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد
جنوری
چین کے صدر سے بائیڈن کی ملاقات کا امکان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
ٹرمپ نے امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈ کو
اگست