?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔
ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟
ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی ہیں، ان پر شلوار اچھی لگے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیشن اور لباس کا انتخاب کرنے سے قبل ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال کو نظر میں رکھنا چاہیے۔
ان کے مطابق چھوٹے قد اور بھاری بھر کم خواتین پر بھی ’فرشی شلوار‘ اچھی نہیں لگے گی۔ ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی شخصیت، اپنی جسامت،عمر اور خدوخال دیکھ کر فیشن کو اپنانا چاہیے۔
ان کی بات سے زیادہ تر افراد نے اتفاق کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ واقعی ہر لباس اور فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا۔
ان سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اپنے رمضان شو میں ’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ پر بات کر چکے تھے۔
فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر بھی آگئے اور انہوں نے گیم شو میں شریک مہمانوں اداکار اعجاز اسلم اور شعیب ملک سے بھی پوچھا کہ وہ فرشی شلوار کیوں نہیں پہن کر آئے؟
فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ شلوار سے ہوا بھی آتی ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
اس سے قبل چند دن پہلے فہد مصطفیٰ نے اسی گیم شو میں شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ ’فرشی شلوار‘ کیاہے؟ جس پر انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں بڑے پانچوں والی جو شلواریں ہوتی تھیں، انہیں فرشی شلوار کہا جاتا تھا۔
اور اب ماریہ بی نے واضح کیا ہے کہ ’فرشی شلوار‘ ہر خاتون کے لیے مناسب نہیں، ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھ کر لباس پہننا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کا اچھا موقع ہے: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فاکس نیوز کے ساتھ
جولائی
نواز شریف کا پاسپورٹ نہ بنانے پر مسلم لیگ(ن) کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 16 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم
فروری
کیا صیہونی 7 اکتوبر کی شکست کو بھولا پایئں گے ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:دائیں بازو کے صہیونی کارکن تل تسوما نے اعتراف کیا کہ
نومبر
خیبرپختونخوا میں پاکستانی پولیس پر خودکش حملہ
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: پاکستانی میڈیا نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خیبر
دسمبر
اسرائیل کی غزہ پٹی میں ایک نیے منصوبہ کی سازش
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: والا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی انٹیلیجنس اہلکار خانیونس
مئی
اربعین زائرین کے بارے میں عراقی وزارت داخلہ کے تازہ ترین اعدادوشمار
?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کی وزارت داخلہ نے امام حسین علیہ السلام کے
ستمبر
تل ابیب میں کشیدگی کی وجوہات
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر داخلہ امن اتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج
اگست
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست