?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے بیک اپ کیریئر آپشن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ والدین نے مجھ سے کہا کہ پہلے آپ انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرلو، مجھے خوشی ہے میں نے ایسا کرلیا، یہی وجہ ہے کہ میں ذہنی طور پر سکون ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں 2014ء میں قسمت آزمائی اور اس میں ناکامی پر بیک اپ پلان سے متعلق اظہار خیال کیا۔دوران گفتگو انہوں نے بالی ووڈ میں جب کیریئر کا آغاز کیا تو میں غیر یقینی کا شکار تھی، اس لیے بیک اپ کے طور پر جی ایم اے ٹی ٹیسٹ میں اسکور کر رکھا تھا۔
کریتی سینن کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ اُن کے والدین بالی ووڈ میں ان کے کیریئر سے متعلق فکر مند تھے کیونکہ فلم میں کام کو محفوظ کیریئر نہیں سمجھا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ 9 سے 5 کی نوکری کی طرح ہے، آپ کی فلمیں چلتی ہیں تو انڈسٹری میں آپ کو کام ملتا ہے اگر نہیں تو آپ کو کام نہیں ملے گا۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے والدین متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، جو میرے کیریئر کے حوالے شکوک و شبہات کا شکار تھے۔کریتی سینن نے یہ بھی کہا کہ یہی وجہ تھی کہ والدین نے مجھ سے کہا کہ پہلے آپ انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کرلو، مجھے خوشی ہے میں ایسا کرلیا، یہی وجہ ہے کہ میں ذہنی طور پر سکون ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں بے چین نہیں بلکہ پرجوش تھی، ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کو پتا ہے کہ ماضی میں کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا۔کریتی سین نے بتایا کہ وہ پڑھاکو بچی تھی، وہ تعلیم یافتہ فیملی سے تعلق رکھتی ہے،اُس کی والدہ پروفیسر اور والد چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ والدین نے مجھ سے کہا آپ اپنے خوابوں کی پیروی کریں تاکہ آپ کو پچھتاوا نہ ہو، لیکن اس سے قبل جی ایم اے ٹی کا امتحان دے لیں کیونکہ یہ اسکور 5 سالوں کے لیے ویلڈ رہتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور الجولانی کی ریاض میں ملاقات
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں شام
مئی
جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
ستمبر
جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا
?️ 6 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے نئی زندگی
مئی
دنیا اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند کراے:پاکستان
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی افواج کے حملے اور
اپریل
ہمیں ایران اور سعودی عرب کے درمیان اس رفتار کی توقع نہیں تھی: عطوان
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ نگار نے رائی الیوم اخبار میں
جون
افغانستان میں برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں 64 بچے ہلاک
?️ 14 نومبر 2022سچ خبریں:افغانستان میں 2006 سے لے کر 2014 تک برطانوی فوج کے
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی
?️ 7 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
ستمبر
سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی
?️ 13 جون 2021سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ
جون