?️
لاہور: (سچ خبریں) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک المبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔
یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران کیا، گلوکار سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ابرارالحق نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔
گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی، انہوں نے کہا کہ جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔
ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں۔
گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہورہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے۔
ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ ’اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔‘
گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فوراً آفر قبول کرلیں گے۔
تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جاچکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم کئی پاکستانی اداکار و ادکارائیں بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں جن میں میرا، طلعت حسین، سجل علی، صبا قمر، فواد خان، عدنان صدیقی، عمران عباس ودیگر شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
جو جماعت پاکستان میں انتشار پیدا کررہی وہ ملک کی دوست نہیں۔ احسن اقبال
?️ 16 نومبر 2025شکر گڑھ (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
نومبر
27ویں آئینی ترمیم نہیں آسکے گی، بھرپور مزاحمت کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 25 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اکتوبر
پاکستان امیروں سے ٹیکس وصول کرے اورغریبوں کو تحفظ دے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
ستمبر
غزہ کے صحافیوں کو جلانا فاشسٹ جنگی جرم ہے: مزاحمت
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں صحافیوں کے خیموں
اپریل
عراق کے صوبہ الانبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراقی صوبہ الانبار کے شہر
اکتوبر
ترکی، لبنانی اور سعودی وفود کا شام کا دورہ
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا ایک
دسمبر
امریکی افواج شام سے عراق کی سرحد کی جانب پیش قدمی
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:پینٹاگون نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے شام میں امریکی
اپریل