کبریٰ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کبریٰ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیںر

?️

کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے کیسز میں اگرچہ کمی آرہی ہے تاہم اب بھی کئی افراد اس کی لپیٹ میں آرہے ہیں  حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان اس کی لیپٹ میں آگئی ہیں۔ انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں کبریٰ خان نے مداحوں کو کورونا سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘بطور انسان ہمارے پاس یہ کیا بڑی یا چھوٹی چیز ہے کی پیمائش کے مزاحیہ پیمانے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دنیا میں گھوم رہے ہیں جو ہمیں عارضی طور پر دی گئی ہے ہے تاکہ ہم ہر چیز اور ہر ایک کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔کبریٰ خان نے کہا کہ بہت سے لوگ کہیں گے کوئی چیز ‘صبح کی چائے کو سونگھنے جتنی چھوٹی ہے’ یا ‘ معمول کی طرح سانس لینا’ یہ بنیادی ہے، کیا یہ نارمل نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ ‘کچھ وقت میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اب یہ تمام چھوٹی چیزیں اتنی چھوٹی محسوس نہیں ہوئیں’۔کبری خان نے کہا کہ میں اللہ کی شکر گزار ہوں اور صحتیاب ہورہی ہوں، آج صبح مجھے اپنی چائے کی خوشبو محسوس ہوئی اور میں شکر سے رو پڑی۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے میرے سامنے چکن کڑاہی، نٹیلا کیک، چاکلیٹ براؤنیز میری پسندیدہ چیزیں موجود تھیں، میں ان کا ذائقہ چکھ نہیں سکتی یا ان کی خوشبو بھی محسوس نہیں کرسکتی تھی۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔

چند روز قبل اسد صدیقی کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تھا۔کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد یکم اکتوبر سے پابندیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 8 شہروں میں سینما کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ای وی ایم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی

صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم عمران کان کے بعد  صدرِ مملکت عارف

امام خامنہ ای اور شہید ہنیہ کے درمیان ایک خاص محبت تھی

?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: شہید اسماعیل ہنیہ کے فرزند عبدالسلام ہنیہ نے المیادین نیوز

بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

?️ 8 جون 2025بنوں: (سچ خبریں) بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ

ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر پیچھے ہٹ گئے ہیں:عمران خان

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سینئر صحافیوں اور اینکر

تل ابیب کے خلاف یمنی فورسز کا منفرد آپریشن

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر آج صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے