?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی طرح ہراساں کیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور کا نوجوان حسن زاہد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
رواں سال جون میں اسلام آباد کی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو شادی سے انکار کرنے پر 22 سالہ عمر حیات نے بے رحمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا اور وہ اب مقدمے کی سماعت کے مراحل سے گزر رہا ہے، تاہم ایسے واقعات سے نوجوان نسل کو ابھی تک کوئی عبرت حاصل نہیں ہوئی۔
گزشتہ روز ٹک ٹاکر سامعہ حجاب جعفری نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ثنا یوسف کی دوست ہیں اور انہیں بھی لاہور کا نوجوان حسن زاہد، عمر حیات کی طرح ہراساں کر رہا ہے۔
سامعہ کے مطابق یہ شخص 2 سے 3 ماہ سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، ان سے مسلسل شادی کرنے کی درخواست کر رہا ہے اور انہیں اسٹاک کر رہا ہے۔
ویڈیو میں سامعہ نے بتایا کہ شام کے وقت یہ شخص ان کے گھر آیا، والدہ کی بیماری اور گھر میں بھائی کی غیر موجودگی کی وجہ سے جب وہ گیٹ کھولنے کے لیے باہر گئیں تو اس نے ان کا موبائل چھین لیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا، جب انہوں نے موبائل واپس لینے کی کوشش کی تو انہیں زبردستی گاڑی میں گھسیٹ لیا، جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔
سامعہ نے واضح کیا کہ وہ ثنا کی طرح موت کے منہ میں نہیں جانا چاہتیں اور اس لیے اپنا کیس آئی جی اسلام آباد کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کی، رپورٹ درج کی گئی اور تمام تفصیلات حاصل کر کے اس پر ایکشن لیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جلد یہ شخص گرفتار کر لیا جائے گا اور وہ عوام کو مزید تفصیل سے آگاہ کریں گی۔
سامعہ جعفری نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی کہ اس طرح کی ہراسگی کی شکار دیگر لڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور یہ بھی کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس شخص پر عائد ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گاڑی میں زبردستی بٹھانے کے دوران انہیں چوٹیں بھی آئیں، جن کے نشانات ان کے چہرے پر موجود ہیں۔
اس واقعے کی ویڈیو سامعہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں ان کے گھر کے سی سی ٹی وی کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔
حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے حسن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ہے اور وہ اس وقت ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کے مطابق اگر اسے ضمانت مل گئی ہے تو ان کی جان پر دوبارہ سے خطرہ منڈلانے لگے گا، تاہم اسلام آباد پولیس انہیں سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی سیاستدان طالبان کے غیر ملکی مخالفین کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں پاکستان کے سابق نمائندے نے اعلان کیا کہ
اگست
فضا میں اڑنے والی کار کی دبئی میں کامیاب آزمائش
?️ 15 جنوری 2022دبئی(سچ خبریں) سائنس فکشن جیسی اڑنے والی کار نے دبئی میں کامیاب
جنوری
میرواعظ کی جامع مسجد اورعیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت
?️ 31 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
مارچ
صیہونی تجزیہ کار: جب نیتن یاہو شکستوں کو فتوحات میں بدل دیتا ہے
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار کے مطابق جب نیتن یاہو ٹرمپ کے
جولائی
عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
?️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل
فروری
طالبان وزیر کی نگران وزیرخارجہ سے ملاقات، مہاجرین کی جائیداد کے مسائل پر تبادلہ خیال
?️ 14 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیرتجارت نے اسلام آباد میں
نومبر
جماعت اسلامی کا 16 مئی کو حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان
?️ 14 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے 16 مئی کو حکومت کے خلاف
مئی
اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو پرویز الہیٰ کو عہدہ چھوڑنا ہوگا، رانا ثنااللہ
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب
دسمبر