ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو کرنے پر ماریہ بی مشکل میں پھنس گئیں

?️

لاہور: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو کرنے کے معاملے میں مقبول فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں انکوائری شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے، این سی سی آئی اے نے ماریہ بی کو 26 اگست کو طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ ماریہ بی کے خلاف نعیم بٹ عرف سیما بٹ نے این سی سی آئی اے میں درخواست دی تھی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

دوسری جانب، ماریہ بی نے انکوائری کے حوالے سے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی خدمات حاصل کر لیں۔

بیرسٹر میاں علی اشفاق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس معاملے پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ ماریہ بی ماضی میں بھی ٹرانس جینڈرز اور ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان پر کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ ٹرانس جینڈرز دراصل پیدائشی طور پر مرد یا عورت ہوتے ہیں جو بعد میں آپریشن کرواکر اپنی جنس تبدیل کرواتے ہیں اور ایسے لوگ ہی ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ دیتے ہیں۔

ایک ہفتے قبل، ماریہ بی نے ٹرانس جینڈرز کی نامناسب ڈانس پارٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ پارٹی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی۔

بعد ازاں، پنجاب پولیس نے لاہور میں منعقدہ قابل اعتراض نجی پارٹی کے دوران فحاشی کو فروغ دینے کے الزام پر متعدد خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا تھا۔

واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق پنجاب حکومت نے ان گرفتاریوں کا حکم اُس وقت دیا جب نجی پارٹی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں، گردش کرنے والی ویڈیوز میں 50 سے 60 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے جن میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

تاہم، لاہور کی مقامہ عدالت نے مبینہ طور پر ’قابلِ اعتراض‘ نجی پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کر دیا تھا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریکارڈ پر ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جو ملزمان کو مبینہ جرائم کے ارتکاب سے منسلک کریں، لہٰذا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمے کو خارج کیا جاتا ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد اور عدالت میں موجود ملزمان کو اس مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

لارجر بینچ تشکیل نہیں دیا جاتا تو آئینی بحران سے ایمرجنسی یا مارشل لا کا خدشہ ہے، وزیر خارجہ

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازخود نوٹس سماعت

ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں

افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر

اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں

اٹلی حکومت نے کیا کم آمدنی والے شہریوں کا منی پلان منسوخ

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی کے مطابق اٹلی حکومت نے ملک

3 پاکستانی فلمیں 16ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے منتخب

?️ 29 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی تین مختصر فلمیں اس سال کے 16ویں

یمن کا محاصرہ ختم ہونے تک سعودی عرب پر حملہ جاری

?️ 21 مارچ 2022سچ خبریں:   سعودی عرب پر یمن کے آج کے حملوں کے جواب

افغانستان میں اب وہ طالبان نہیں جو بندوق سے بات کرتے تھے: وزیر داخلہ

?️ 11 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے