?️
سرینگر: (سچ خبریں) سکھ مذہب کے سب سے اعلیٰ منصب” اکال تخت ”کے جتھیدارگیانی کلدیپ سنگھ گرگج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھٹی سنگھ پورہ قتل عام میں مارے گئے 35سکھوں کے خاندانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25سال گزرنے کے بعد بھی یہ سانحہ کمیونٹی کو پریشان کر رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کلدیپ سنگھ گرگج نے یہ بات چھٹی سنگھ پورہ کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے مقامی سکھ برادری کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔وہ مارے گئے سکھوں کی یادگارپر گئے اور متاثرین کی تصاویر اوراس دیوار کو بھی دیکھا جس پر 20مارچ 2000 کے قتل عام میں چلائی گئی گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
جتھیدار نے کہا کہ اس قتل عام نے نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا کے سکھوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک چوتھائی صدی گزرنے کے باوجود مقتولین کے اہل خانہ ابھی تک انصاف سے محروم ہیں کیونکہ قتل عام کی اصل حقیقت سامنے نہیں لائی گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حقائق سامنے لانا حکام کی ذمہ داری ہے۔
گیانی گرگج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سکھ برادری کے تحمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیری سکھوں نے کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے سکھ اقلیت کے حقوق کو دبانے کے لیے حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔جتھیدار نے کہا کہ چھٹی سنگھ پورہ قتل عام سکھوں کے لیے متحد ہونے کا سبق تھااورجب کوئی کمیونٹی ایک ساتھ کھڑی ہوتی ہے تو کوئی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں ہوتا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور مبصرین نے بارہا کہا کہ چھٹی پورہ کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے جو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر انجام دیاگیا تاکہ تحریک آزادی کشمیر اورپاکستان کو بدنام کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم
مئی
حزب اللہ کی مقبوضہ فلسطین پر معلوماتی بالادستی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کئی تصاویر شائع
ستمبر
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
کیا بھارت میں مودی حکومت مخلوط حکومت ہوگی؟
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: لوک سبھا کے نام سے جانے جانے والے بھارتی ہاؤس آف
جون
وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم
مئی
غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے
جنوری
صیہونی وزیر دفاع کا دعویٰ صہیونی ماہرین کی تنقید اور مذاق کا نشانہ
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر
نومبر
ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا
?️ 29 نومبر 2025 ہندوستان روس کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھے گا راجیش کمار
نومبر