دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ

ٹرمپ

?️

دسمبر میں پوٹین واشنگٹن کا دورہ کر سکتے ہین:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین ممکن ہے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں امریکہ کا دورہ کریں۔ یہ ٹورنامنٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔ ٹرمپ نے اس موقع پر صحافیوں کو اپنی اور پوتین کی ایک تصویر دکھائی جو حالیہ ملاقات میں الاسکا میں لی گئی تھی۔
جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی رواں برس 5 دسمبر کو واشنگٹن کے جان ایف کینیڈی سنٹر میں ہوگی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ممکن ہے پوتین بھی آئیں، آنے والے ہفتوں میں کئی اہم واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی پوتین سے حالیہ ملاقات میں یوکرین جنگ پر بات ہوئی، اور انہوں نے روسی صدر کو امریکہ کے ایک کارخانے پر حملے پر اپنی ناپسندیدگی سے آگاہ کیا۔ صدر نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی کہ امن مذاکرات کیوں رکے اور اس کے ذمہ دار کون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی بنیاد پر وہ فیصلہ کریں گے کہ آیا روس پر مزید پابندیاں عائد کریں یا نہیں۔
غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اسرائیل کو مشورہ دیا کہ وہ فوری اور مضبوط کارروائی کر کے یرغمالیوں کو رہا کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کارروائی تیز اور فیصلہ کن ہو تو قیدیوں کی جانیں زیادہ محفوظ رہیں گی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 50 اسرائیلی قیدی اب بھی غزہ میں موجود ہیں جن میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر ویزوں کے اجراء کے حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ تماشائیوں کے لیے امریکہ آنے کا عمل کئی ممالک کے لیے آسان بنایا جائے گا، تاہم بعض ملکوں کے شہریوں کے لیے یہ قدرے مشکل رہے گا۔ وزیرِ داخلی سلامتی کرسٹی نوم نے وضاحت کی کہ ویزہ درخواستوں کے لیے تیز تر اور شفاف طریقہ کار تیار کر لیا گیا ہے تاکہ شائقین دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں شریک ہوسکیں۔
ورلڈ کپ اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا، جس میں 11 امریکی شہروں کو میزبانی دی گئی ہے۔ تاہم اس فہرست میں واشنگٹن ڈی سی شامل نہیں، جو ایک غیرمعمولی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسد حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے وفد کا شام کا پہلا دورہ

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے دو ارکان جمعے کے روز گولانی کی

صہیونی حکومت نے غزہ کی تمام گزرگاہیں بند کردیں

?️ 8 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ انہوں نے

حکومت کا نجی شعبے سے تجارتی نقل و حمل کیلئے ’گوادر پورٹ‘ استعمال کرنے پر زور

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نجی شعبے کو سامان کی

واشنگٹن پوسٹ: یوکرین جنگ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہوگی

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ایک مضمون میں ڈونلڈ ٹرمپ کی

مغربی کنارے کے الحاق اور بین الاقوامی مذمت پر اسرائیلی وزیر کے بیانات

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر انصاف یاریو لیون نے بدھ کی شب آبادکاروں

عالمی ادارہ صحت کا یورپ میں اومیکرون پھیلنے کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپ میں

شوٹنگ کے دوران خون نکوالنے کی اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل

?️ 19 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ

بیروت اور تل ابیب کے درمیان سمندری تنازع میں واشنگٹن کے اسرائیلی ثالث کے انتخاب میں پس پردہ حقائق

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری سرحد کی حد بندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے