?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن میں مبتلا مداحوں کو اس سے نکلنے کے لیے ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُن کے مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے اور ساتھ ہی کچھ نے تو نور سے مشورے بھی مانگے۔
اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے نور بخاری سے سوال کیا کہ ’جب آپ کو ڈپریشن ہوتا ہے تو آپ اُسے کیسے ختم کرتی ہیں؟مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ ’مجھے جب بھی ڈپریشن ہوتا ہے میں قاری عبدالباسط کی آواز میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں۔
نور بخاری نے مزید کہا کہ ’میں صبح، دوپہر اور شام سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنتی ہوں اور یوں میرا ڈپریشن خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا اچھا محسوس ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی سلامتی کی گہرائی میں فرق، تل ابیب نیا چیلنج
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی کے قریب ایک فلسطینی شہری
نومبر
اردوغان نے ترک انتخابات کے انعقاد کے حکم نامے پر دستخط کئے
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلے کے باوجود
مارچ
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ دیے جانے کا امکان
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ
نومبر
فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نیا سال سادگی سے منا رہے ہیں، وزیراعظم
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئے سال کے
جنوری
لبنان میں صہیونی جاسوس کی گرفتاری کی تفصیلات
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے ذرائع نے صہیونی حکومت کے ایک جاسوس کی گرفتاری
جنوری
عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواستیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
اپریل
فوجی ماہر: سوڈان کی جنگ "الفشر” کی طویل مدتی/اسٹریٹیجک اہمیت ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عسکری اور تزویراتی امور کے ایک ماہر نے تیز رد
نومبر