🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی پنجابی فوک گلوکارہ نمرہ مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شہرت کا سبب بننے والے گانے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو متعدد افراد نے مل کر لکھا۔
نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو جی این این کے ٹاک شو دیس بک میں گایا تھا، جس کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگئیں۔
’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو یوٹیوب پر اب تک مجموعی طور 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ نمرہ مہرا اسے گانے کے بعد فل ٹائم گلوکارہ بن چکی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں میزبان احمد علی بٹ نے ان سے مذکورہ گانے سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
نمرہ مہرا نے پروگرام میں محبت اور شادی سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں۔
گلوکارہ نے وہاج علی کو پاکستانی اداکاروں میں سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا اور کہا کہ اگر انہیں شوبز شخصیات میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنے کا آپشن دیا جائے گا تو وہ وہاض علی کا انتخاب کریں گی۔
اسی سیگمنٹ میں انہوں نے میزبان آفتاب اقبال کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ان پر بہت ساری لڑکیاں فدا ہوں گی لیکن انہیں وہ پسند نہیں ہیں۔
پروگرام کے دوران نمرہ مہرا نے ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کو کس نے لکھا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ ان کے گانے کے متعدد شاعر ہیں لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی تھی۔
گلوکارہ نے انکشاف کیا کہ ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی ابتدائی شاعری کسی کتاب سے اٹھائی گئی، جس میں پھر نسیم وکی اورجنید سلیم نے بھی شاعری کا حصہ ڈالا اور انہوں نے خود بھی اس میں کچھ الفاظ شامل کیے۔
ان کے مطابق ’ماہیاوے: صبح دی پاک ہوا ورگا‘ کی شاعری کو متعدد افراد نے لکھا لیکن اس کی موسیقی انہوں نے خود ترتیب دی جب کہ گانے میں لفظ ماہیا وے بھی انہوں نے خود ہی شامل کیا۔
مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کےخلاف فوری کارروائی سے متعلق درخواست خارج
🗓️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے
جون
امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی
🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو
جون
ظالم کی بھی حمایت، مظلوم کا ساتھ بھی،سویڈن حکام کی دوہری پالیسی
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:ایک تاخیری اقدام میں سویڈن کی حکومت نے اس ملک میں
جولائی
صیہونی اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکے ہیں؟
🗓️ 11 نومبر 2023غزہ کی پٹی کے سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
نومبر
غزہ کی جنگ سے اسرائیلی فوج میں قیادت کا بحران
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: فارن پالیسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے رفح میں
جولائی
ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:دستیاب معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ترک صدر اور اس
اکتوبر
فلسطین کے حوالے سے آنکارا کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: ترکی وزیر خارجہ
🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں: چاوش اوغلو نے آج TRT کو بتایا کہ تل ابیب
فروری
جرمن معیشت کو 84 بلین ڈالر کے نقصان کی وجوہات
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جرمنی میں مزدوروں کی
اکتوبر