نعمان اعجاز کا عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار

نعمان اعجاز کا عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز  نے سب کو عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات میں خوش آمدید  کہتے ہوئے اس سال پاکستان کی  عالمی سطح پر ’عالمی یومِ ماحولیات‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دوسروں پر تنقید کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔

اداکار نعمان اعجاز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب کو عالمی یومِ ماحولیات کی تقریبات میں خوش آمدید، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ اس مرتبہ اس دن کی میزبانی پاکستان سر انجام دے رہا ہے۔اداکار نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کی چھوٹی چھوٹی عادات ماحول کی تبدیلی اور بہتری میں کتنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔اداکار نے بتایا کہ انہیں باغبانی کا بہت شوق ہے اور میں صفائی کا بہت خیال رکھتا ہوں اور میں جہاں بھی جاتا ہوں اور کام کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس چیز کا پرچار کروں ۔نعمان اعجاز نے اپنے پیغام کا اختتام کرتے ہوئے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنے اقدامات کریں۔

نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر حالیہ تنازعات کے تناظر میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں سعادت حسن منٹو کا مشہور زمانہ قول لکھا۔

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’کون مسلم ، کون کافر، کون جنتّی، کون جہنمی، کیوں نہ یہ اختیار خدا کو ہی واپس کردیا جائے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو

?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کا

مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے:وزیر اعظم

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی

مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں

امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا

نماز پڑھنے پر ہندوستانی ٹیچر سے پوچھ تاچھ؛سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کے

میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی

صیہونی فوجی اڈے پر دھماکہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ریاست کےفوجی اڈے

جدہ سیلاب نے شہری ترقیاتی پروگراموں کی پول کھول دی

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:سعودی سوشل میڈیا صارفین نے جدہ میں سیلاب اور اس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے