🗓️
کراچی (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصوروار سمجھا جاتا ہے اس معاشرے میں ‘ریپ’ اور ‘استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھ کر ان سے نا مناسب سوالات کیے جاتے ہیں۔ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نے پاکستانی نژاد برطانوی میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار عتیقہ چوہدری کو دیے گئے انٹرویو میں نہ صرف پاکستانی معاشرے میں استحصال کا نشانہ بننے والی خواتین کو قصور وار سمجھنے جیسے مسائل پر بات کی بلکہ انہوں نے شوبز سمیت معاشرتی برائیوں پر بھی کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے انٹرویو میں اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ وہ صرف مخصوص فلم سازوں، مصنفوں اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ماہرہ خان کے مطابق اگر ان کے ڈراموں اور فلموں کا جائزہ لیا جائے گا تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے مختلف طرح کی سوچ اور کہانیاں پیش کرنے والے افراد کے ساتھ کام کیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک میں ‘ریپ، جنسی ہراسانی اور استحصال’ کا نشانہ بننے والی خواتین کو ہی قصور وار سمجھ کر انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے غلط سوالات کیے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی کسی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو ملزم کو پکڑنے کے بجائے اسی خاتون سے غلط سوالات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ نشانہ بننے والی خاتون سے متعلق ہی سوالات شروع کیے جاتے ہیں کہ وہ جائے وقوع پر اکیلی کیوں گئی تھیں؟ وہ وہاں کیا کر رہی تھیں اور وہ جس کے ساتھ تھیں، وہ ان کا بوائے فرینڈ تھا؟اداکارہ کے مطابق مذکورہ تمام سوالات غلط ہیں اور ان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نشانہ بننے والی خاتون کو ہی قصور وار سمجھا جاتا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ایسی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے تعلیمی نصاب میں تبدیلیاں لانی پڑیں گی۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کو قصور وار سمجھنے اور ان سے ہی سوالات کرنے والی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے ٹیلی وژن (ٹی وی) اور فلمیں بھی کام کر سکتی ہیں۔
اسی حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے 2017 کی فلم ‘ورنہ’ میں ‘ریپ’ کا نشانہ بننے والی ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو مجرم سے بدلہ لیتی ہے تو لوگوں نے ان سے سوالات کرنا شروع کیے۔
مشہور خبریں۔
غیرملکی پروازوں کی تعداد میں مزید کمی کردی گئی
🗓️ 2 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے پھیلاؤ کے باعث
مئی
بن لادن کا ترجمان لندن کی سڑک پر
🗓️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ترجمان کی لندن میں
جنوری
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
چین کے خلاف امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا مشترکہ بیان
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: جاپان کی وزارت دفاع نے اتوار کو اپنی ویب
اکتوبر
دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر گئی
🗓️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سرکاری تخمینہ کے مطابق15 نومبر 2022 کو دنیا
نومبر
امریکہ کے افغانستان پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
🗓️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر نے کہا
جولائی
صیہونی فوج کو غزہ میں داخل ہونے میں کیا رکاوٹ آرہی ہے؟
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں صہیونی فوج کو
نومبر
نیتن یاہو کا دفتر ۴ خطرناک کیسز میں ملوث؛اسرائیلی میڈیا کا انکشاف
🗓️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کے
نومبر