?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مینارِ پاکستان واقعہ میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے خوفناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے ، میں نے جو ابھی دیکھا اس پر مجھے یقین نہیں ہورہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ ’میں نے جو ابھی دیکھا اُس پر یقین نہیں کرسکتی ہوں۔ماہرہ خان نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ ان درندوں کو ایسی سزا دیں کہ مثال قائم ہوجائے۔
اداکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں معافی چاہتی ہوں کیونکہ میں بھول گئی تھی کہ غلطی تو اس لڑکی کی تھی۔اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’یہ بیچارے 400 مرد اُس لڑکی کی مدد نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ3روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
اوباش نوجوانوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اس کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے جبکہ پولیس واقعہ سے بے خبر رہی۔خاتون کی درخواست پر 400 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے زخمی بھی شہید ہو رہے ہیں؟ کیوں؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس علاقے کی
نومبر
امریکہ کے اہم اتحادیوں کی فہرست سے افغانستان کا انخلاء
?️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: 20 سال کی جنگ اور قبضے کے بعد گزشتہ سال افغانستان
جولائی
سوات: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
?️ 6 مئی 2023سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے شہر سوات میں دہشتگردی کی لہر کے
مئی
افغانستان میں نظافتی امورکے لیے 500 ملین ڈالر درکار: اقوام متحدہ
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ زندگی
مئی
شنگھائی تعاون تنظیم سے چین کا اہم مطالبہ
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے
جولائی
متعدد انتخابات کا انعقاد اسرائیل کے لیےنا درست اور نقصان دہ ہے: ہرزوگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے صدر Yitzhak Herzog نے کل جمعرات کو
جولائی
بلوچستان پاکستان کا حصہ کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 2 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
انصاراللہ کا قابضین کے خلاف آپریشن، مزید شدت کے ساتھ جاری
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے چوتھے
جون