میرے شوہر ہندو نہیں، مدیحہ امام کی ایک بار پھر وضاحت

?️

کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔

مدیحہ امام نے شادی کی پہلی سالگرہ پر حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

مداحوں نے ایک بار پھر مدیحہ امام کی پوسٹ پر نفرت انگیز کمنٹس کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جب کہ ان کی حمایت بھی مداح آگئے، جنہوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے مسلمان شخص سے شادی کی۔

زیادہ تر افراد نے دعویٰ کیا کہ مدیحہ امام کے شوہر کے غیر مسلم ہیں، بعض نے دعویٰ کیا کہ وہ مسیحی جب کہ بعض نے انہیں ہندو قرار دیا۔

اسی طرح کچھ افراد نے ایسے کمنٹس بھی کیے اور اداکارہ سے پوچھا کہ ان کی طلاق کب ہو رہی ہے؟

کچھ مداحوں نے کمنٹس کرکے مدیحہ امام سے استفسار کیا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کو چھوڑ کر غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کیوں کی؟

ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ خود سید گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور کیا سید گھرانے کی خاتون کسی ہندو سے شادی کر سکتی ہیں؟

مذکورہ مداح کے سوال پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لاکھوں بار پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔

مدیحہ امام نے مزید لکھا کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا اور اب برائے مہربانی کرکے ایسی باتیں کرنا بند کرکے پرسکون ہوجائیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے صارفین سے التجا کی کہ وہ کسی کے بھی عقائد، رنگ اور نسل پر تنقید کرنا یا سوال اٹھانا بند کریں۔

خیال رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔

ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔

شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

مدیحہ امام پہلےبھی اپنے شوہر کے مذہب پر وضاحت کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ ہندو نہیں ہیں اور دلیل دیتی رہی ہیں کہ انہوں نے نکاح کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

شام کے زلزلے سے متاثرہ شہروں میں اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا نصب کیا گیا

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:متعدد شامی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان سے نمٹنے کے

کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے

?️ 31 جولائی 2025کینیڈا  فلسطین کو بطور خودمختار ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا

ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم

?️ 10 اگست 2025ہمیں اسرائیل پر کوئی اعتماد نہیں:لبنانی نائب وزیر اعظم لبنان کے نائب

صیہونی ایرانیوں کے اتحاد اور مزاحمت پر حیران ہیں

?️ 30 جون 2025سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر نے ایران کے

گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے

فلسطین کے خلاف تل ابیب اور فیس بک کے باضابطہ تعاون کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک فیس بک کے ساتھ شن بیٹ کے

ہسپتال میں ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے

پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کو چیلنج کردیا

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں سینیٹ انتخابات ہونے والے ہیں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے