?️
کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ برس مئی میں غیر ملکی شخص سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ مدیحہ امام نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔
مدیحہ امام نے شادی کی پہلی سالگرہ پر حال ہی میں انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کی، جس پر جہاں شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
مداحوں نے ایک بار پھر مدیحہ امام کی پوسٹ پر نفرت انگیز کمنٹس کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا جب کہ ان کی حمایت بھی مداح آگئے، جنہوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے مسلمان شخص سے شادی کی۔
زیادہ تر افراد نے دعویٰ کیا کہ مدیحہ امام کے شوہر کے غیر مسلم ہیں، بعض نے دعویٰ کیا کہ وہ مسیحی جب کہ بعض نے انہیں ہندو قرار دیا۔
اسی طرح کچھ افراد نے ایسے کمنٹس بھی کیے اور اداکارہ سے پوچھا کہ ان کی طلاق کب ہو رہی ہے؟
کچھ مداحوں نے کمنٹس کرکے مدیحہ امام سے استفسار کیا کہ انہوں نے پاکستان اور پاکستانیوں کو چھوڑ کر غیر ملکی اور غیر مسلم شخص سے شادی کیوں کی؟
ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ خود سید گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور کیا سید گھرانے کی خاتون کسی ہندو سے شادی کر سکتی ہیں؟
مذکورہ مداح کے سوال پر اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لاکھوں بار پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں ہیں۔
مدیحہ امام نے مزید لکھا کہ ان کا نکاح بھی ہوا تھا اور اب برائے مہربانی کرکے ایسی باتیں کرنا بند کرکے پرسکون ہوجائیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے صارفین سے التجا کی کہ وہ کسی کے بھی عقائد، رنگ اور نسل پر تنقید کرنا یا سوال اٹھانا بند کریں۔
خیال رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھیں۔
ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔
شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
مدیحہ امام پہلےبھی اپنے شوہر کے مذہب پر وضاحت کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ ہندو نہیں ہیں اور دلیل دیتی رہی ہیں کہ انہوں نے نکاح کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی پولیس کا فلسطین کے حامیوں کے ساتھ سلوک
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس نے پیرس شہر میں فلسطینیوں کے حامیوں کے
مئی
چین کا اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کا حکم
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے مقبوضہ علاقوں خصوصاً تل ابیب اور
جون
پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال ریلیز کرنے کا اعلان
?️ 30 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی پہلی ’ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم دی
مارچ
غزہ کی پٹی کے شمال میں 1000 سے زائد طبی عملے شہید
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف صیہونی
اکتوبر
ترکی فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے تمام ذمہ داریاں قبول کرنے کے لیے تیار
?️ 13 دسمبر 2025 ترکی فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے تمام ذمہ داریاں
دسمبر
شہداء قوم کا اثاثہ ہیں
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں
نومبر
ٹرمپ نے ایریزونا میں اپنے حامیوں سے جمع ہونے کی اپیل کی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی پہلی ریلی 2022 میں فلورنس،
جنوری
تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر لانے سے لے کر تقسیم تک
?️ 24 جولائی 2025تل ابیب اور دمشق کے درمیان طاقت کا توازن،تعلقات کو معمول پر
جولائی