ملازم کا ایمن اور منال خان کی کمپنی پر تنخواہیں نہ دینے کا الزام

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام سے بنائے گئے کلاتھنگ برانڈ میں کام کرنے والے مبینہ ملازم نے برانڈ اور اداکاراؤں پر کم از کم 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔

علی حامد نے نامی شخص نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن اور منال خان کے برانڈ ’ایمن منال کلوزٹ‘ پر 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں کام کرتے آ رہے ہیں اور انہوں نے ملازمت کے دوران ایک سے زائد کام بھی کیے، انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور انہوں نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامی برانڈ کو اداکاراؤں کے بھائی معاز خان دیکھتے ہیں جو ملازموں کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاراؤں پر بھی سنگین الزامات لگائے کہ وہ اپنے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہیں۔

علی حامد کے مطابق وہ جب بھی اداکاراؤں کے بھائی سے تنخواہ مانگتے ہیں تو وہ انہیں دلاسا دیتے ہیں کہ اگلے ہفتے تک تنخواہ ادا کردی جائے گی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارے نے ان کی 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں جب کہ انہوں نے ایمن اور منال خان کے نامناسب رویے کا بھی ذکر کیاْ

انہوں نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں برانڈ سے لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن جب ملازمین کو تنخواہیں دینے کا وقت آتا ہے تو وہ بیچارے بن جاتے ہیں اور ملازمین کو اپنا حق نہیں دیتے۔

انہوں نے اداکاراؤں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ دی جائے۔

علی حامد نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی پوسٹ کو شیئر کریں اور اس پر اداکاراؤں کو مینشن کرکے انہیں ان کا حق دلوانے میں مدد کی جائے۔

ڈان نیوز آزادانہ طریقے سے علی حامد کے ’ایمن منال کلوزٹ‘ کے ملازم ہونے کی تصدیق نہیں کر سکا، البتہ الزام لگانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں زیر ملازمت تھے۔

الزام لگانے والے شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ایمن خان اور منال خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مبینہ ملازم کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد تاحال ایمن اور منال خان یا ان کے برانڈ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے 2019 میں اپنا برانڈ (ایمن منال کلوزٹ) متعارف کرایا تھا۔

مشہور خبریں۔

ریاض کانفرنس میں صیہونیوں کی نمایاں موجودگی پر ہنگامہ

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:LIAP 2023 تکنیکی کانفرنس میں اسرائیلی سرمایہ کاروں کی نمایاں موجودگی

پیٹرول بحران: قانون ‏بڑے لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے نہیں ہے

?️ 15 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ چیف جسٹس قاسم خان نے پیٹرول کی

نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم

کراچی میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی

?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں

دوحہ پراسرائیلی حملہ : سلامتی کونسل میں پاکستان اوراسرائیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

?️ 12 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل

2025 میں جمہوریہ آذربائیجان کے آئین میں تبدیلی کا امکان

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے 2025 کو آئین

یوکرین کے اسٹریٹجک معدنی وسائل کیا ہیں؛ ٹرمپ چاہتے کیا ہیں؟

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین پر دباؤ ڈال کر اس

ٹک ٹاک پر پابندی ختم

?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے