🗓️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہتا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک مزاحیہ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
شو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے اداکار ہیں جن کے ساتھ وہ بار بار کام کرنا چاہیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہتا ہے۔
انہوں نے اداکار حارث، شہروز اور زاہد کا نام لیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سارے مرد اداکار ایسے ہیں جو بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔
نوال سعید کے مطابق ساتھی مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرتے وقت انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں، کیوں کہ وہ ان کے ساتھ کام کے معاملے پر گفتگو بھی کرتی ہیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ساتھی خاتون اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربات اچھے نہیں رہے۔
اس ہر میزبان نے ان سے پوچھا کہ ان کا کس خاتون ساتھی اداکارہ کے ساتھ کون سے ڈرامے میں کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ اب کی بات نہیں ہے بلکہ اس وقت کی بات ہے جب انہوں نے نیا کیریئر شروع کیا تھا۔
اگرچہ نوال سعید نے کہا کہ ان کا ساتھی خواتین اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم انہوں نے کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے
🗓️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
پناہ گزینوں کے لیے امریکہ کا دوہرا معیار
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:فارن پالیسی میگزین نے یوکرین اور کیمرون میں سیاسی پناہ کے
اپریل
ترک اپوزیشن کا مشترکہ انتخابی امیدوار پر اختلاف
🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کیے جانے
فروری
”سنگل“ ہوں لیکن کسی رشتے کے لیے دستیاب نہیں، نعیمہ بٹ
🗓️ 21 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا
اکتوبر
بائیڈن کا نیتن یاہو کو ایک اور حکم
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: دیر سے ہی سہی لیکن آخرکار آج امریکی صدر جو
دسمبر
حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک
مئی
افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں
مارچ
معیشت ترقی کی راہ پرگامزن، اب نجی شعبے نے ملک کو آگے لیکر جانا ہے، وزیر خزانہ
🗓️ 4 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر