?️
ملتان: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں ہراسانی کا نشانہ بنانے والے افراد پر اداکارہ کے مداحوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے عوام کو جاہل قرار دے دیا۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں کی تھی، ان سے انہیں ایک بیٹا اذان بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ ہے۔
اسی طرح اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے اکتوبر 2020 میں کی تھی اور 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
شادی کے بعد گزشتہ ہفتے ثنا جاوید شوہر کے ہمراہ پہلی بار ملتان کے ایئرپورٹ پر دکھائی دی تھیں، جہاں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں شوہر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ تھیں۔
ثنا جاوید نے ملتان میں شوہر کا میچ بھی دیکھا اور اس دوران شوہر کی اچھی پرفارمنس پر خوش بھی دکھائی دیں اور میچ کے اختتام پر ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر شائقین نے نعرے لگا کر انہیں ہراساں کیا تھا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
کرکٹ شائقین کی جانب سے ثنا جاوید کو نعرے لگا کر ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو نعروں سے ہراساں کرنے والے افراد کو جاہل اور جانور قرار دیا۔
اداکارہ کی وائرل یونے والی ویڈیوز میں ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں لگنے والے نعروں پر پریشانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ لوگوں نے انہیں ثانیہ مرزا اور ثنا مرزا کے نعرے لگا کر ہراساں کیا۔
لوگوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی ثنا جاوید کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
انٹرنیٹ صارفین نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اداکارہ کو یوں عوامی مقام پر ہراساں کرے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر
دسمبر
اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
مئی
سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا
?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے
مارچ
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج ہلاک، دو جوان شہید
?️ 24 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جون
امریکی ہتھیاروں کی منڈی
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے اعداد و
اکتوبر
انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے
اپریل
قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا
جنوری
جہانگیر ترین سے متعلق شبلی فراز کا اہم بیان
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز
فروری