جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو وارننگ دی ہے کہ جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ ملاقات میں کے پی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن اور دیگر معاملات پر بات ہوئی کیونکہ ہم ہر معاملےمیں مولانا فضل الرحمان سے رہنمائی لیتے ہیں اور وہ افہام و تفہیم اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے، عدم استحکام روکنے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ آئیں اور تحریک لیڈ کریں لیکن میرا نہیں خیال کہ برطانوی حکومت ان کو اجازت دے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جتنے احتجاج کیے وہ پرامن نہیں تھے، یہ کہتے ضرور ہیں کہ پرامن ہوگا مگر پرامن احتجاج کو جانتے نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی والوں کو خود کہا تھا کہ آئیں بیٹھیں، وزیراعظم نے کہا کہ اگرآپ کہیں تو میں اسپیکر چیمبر بھی آجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی والے تشدد کے منصوبے بنائیں گے تو حکومت کے پاس چیک کا اختیار ہے، یہ کیسے ممکن ہے اور قید میں بیٹھا آدمی احتجاجی تحریک کیسے چلا سکتا ہے؟، جن سے اس آدمی کا رابطہ ہوگا تو مشکلات ان کے لیے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی احمقانہ بات ہے اور ایسے حالات نہیں ہیں، ترسیلات زر نہ بھجوانے کی تحریک کا جو حشر ہوا سب کے سامنے ہے، کے پی حکومت کے سائے تلے کچھ لوگ جلسہ جلوس کرسکیں گے، باقی کسی بھی جگہ قابل قدر تعداد سامنے نہیں آئے گی اور جو لوگ احتجاج کیلئے نکلیں گے دھر لیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

تیونس اور مراکش سے آسٹریلیا تک صہیونی مجرموں کے خلاف عالمی بیزاری کی لہر

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے بے دفاع عوام کے خلاف صیہونی

ہم اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے پر مجبور کر رہے ہیں: حماس کے اہلکار

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  حماس کے سیاسی بیورو کے رکن زہر جبرین نے زور

ٹرمپ کے اقدام سے امریکی سلامتی خطرے میں

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ تحقیقات کے خصوصی پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ سابق صدر

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور دہشت پھیلانے کے مقاصد

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کے جنوبی علاقوں کے خلاف اپنی جارحیت

واشنگٹن پوسٹ: قطر پر اسرائیل کے حملے نے امریکی حمایت پر عربوں کا اعتماد متزلزل کردیا

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ

ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب

حکومت کے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات جاری

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ بلوچستان

پاکستان چین حالیہ معاہدوں سے سی پیک میں نئے باب کا اضافہ ہو گا، انوار الحق کاکڑ

?️ 25 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے