?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے ان کے مداحوں کو تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ مداح بھی اداکارہ کی خوبصورتی کو سراہنے میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ آج تو ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد انسٹاگرام کو بھی خود پر رشک آرہا ہوگا۔سائرہ کے مداحوں نے ان کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے انہیں ملکہ بھی قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری متعدد پوسٹ میں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔پوسٹس میں اداکارہ نے دلہن بنے سرخ عروسی جوڑے میں ملبوس تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک کالے لباس میں بھاری بھرکم جیولری کے ساتھ بھی تصویر جاری کی۔
اداکارہ نے ڈیزائنر سارہ شاہ جہان کیلئے اپنا یہ شُوٹ کروایا جسے پسند کرنے والوں میں ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے سائرہ یوسف کی تصویر پر کمنٹ میں کہا کہ ’آپ بے حد دلکش و دل نشین ہیں۔‘ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کا یہ شوٹ تو انتہائی دلکش ہے۔
ماڈل، فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ اور سابقہ وی جے سائرہ یوسف 20 اپریل 1988 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2012 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔
سائرہ یوسف کی شہروز سبزواری سے بیٹی ’نورے‘ بھی ہے۔سائرہ یوسف نے فلموں چلے تھے ساتھ ، پراجیکٹ غازی سمیت بےشمار ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


مشہور خبریں۔
پورٹ لینڈرز ٹرمپ کی فوجی مہم کا مذاق اڑاتے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ریاست اوریگون کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر
ستمبر
اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں کے انخلا پر ابتدائی اتفاق
?️ 12 نومبر 2025 اسرائیلی ذرائع کے مطابق رفح کی سرنگوں سے 200 حماس اہلکاروں
نومبر
مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
?️ 4 جنوری 2026 مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
جنوری
اسرائیلی کابینہ ایک مجرمانہ گینگ ہے: اولمرت
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ایک
جون
یوکرین کے لیے ایک ارب ڈالر کی نئی امریکی امداد
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے وزیر خارجہ نے یوکرین کے لیے امریکہ کی
ستمبر
سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے، قیام امن کیلئے ملکر چلنے کی پیشکش
?️ 1 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بڑی مثبت سیاسی پیش رفت سامنے
نومبر
پاکستان کی ایٹمی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر
جون
تل ابیب میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورک ماکان نے اطلاع دی ہے
دسمبر