اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️

جنیوا (سچ خبریں)  اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے خلاف اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے قابض ریاست کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں ان کے گھروں سے زبر دستی نقل مکانی کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے فلسطینی خاندانوں کی گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے فیصلے کو موخر کیا کردیا گیا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی منتظر ہے۔

ڈوجارک نے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں ، جو اس ہفتے کے آخر میں جاری کیا جائے گا لیکن ہماری پوزیشن واضح ہے، بین الاقوامی قانون نہ تو بستیوں کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکالنے کی اجازت دیتا ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی خاندانوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جارح محلے میں ان کے گھروں سے بے گھر ہونے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کے حوالے سے اپنا فیصلہ موخر کر دیا۔

اہل خانہ کے وکیل سامی ارشید نے عدالتی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ عدالت نے فریقین کے دعوے سنے، یہ کسی فیصلے تک نہیں پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ جاری کریں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہاں کیس پر غور کرنے کے لیے ایک اور سیشن ہوگا۔

ارشید نے مزید کہا کہ  اس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیخ جراح محلے کے لوگ طابو میں زمین کے مالک ہیں اور وہاں رجسٹرڈ ہیں لیکن مسائل پیش آئے جس نے منظم رجسٹریشن کے انتظام کو روک دیا، ہم ان مسائل کو جلد حل کریں گے، اور مکانات ان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

مشہور خبریں۔

فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہوگا، فیصلہ ساز قوتیں ماضی سے سبق سیکھیں

?️ 31 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوجی

بائیڈن کا امریکی عوام کے حالات زندگی کو بہتر بنانے پر زور

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلکن اور ڈیموکریٹک گورنرز کے اجتماع

پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی میپنگ شروع، 90 ٹیمیں فعال

?️ 5 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی

سینیٹ میں PTI اپنے ارکان کے ووٹ سے بھی محروم رہے گی، مریم نواز

?️ 27 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اورنگزیب  نے

بائیڈن کی یو اے ای کو یقین دہانی یمن پر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش ہے: صنعاء

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:یمنی کی قومی حکومت کے وزارت خارجہ نے امریکی صدر کے

پیپلزپارٹی کو جب بھی حکومت ملی عوام کو روزگار دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا

?️ 30 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب

بن سلمان کا علاقائی دورہ

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب سفارتی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے

پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار، سندھ کے کچے سے ایک لاکھ افراد کی نقل مکانی

?️ 5 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے