?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی انہوں نے اپنی ایک مداح سے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔زندگی ایک بار ملتی ہے اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہئے۔
اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک صارف نے اُن سے سوال کیا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ کی طبیعت ناساز ہے ، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟جواب میں مایا علی نے کہا کہ مجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جس اکاؤنٹ کو مایا علی نے جواب دیا وہ انہی کا ایک فین پیج ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس ماہِ مئی میں بھی مایا علی کی خراب طبیعت کے حوالے سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جس میں وہ اسپتال میں بیٹھی نظر آئی تھیں۔اس سے قبل گزشتہ برس بھی مایا علی نے گلے کا کالر لگائے اور ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی سے متعلق اپنے تجربے سے کچھ یوں آگاہ کیا تھا کہ جیسے انہوں نے کسی بڑی بیماری کو شکست دی ہو۔
اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیے۔انہوں نے بتایا تھا کہ اُن کی زندگی میں بہت کچھ حیرت انگیز بالکل غیر اتفاقی طور پر ہوا، گزشتہ ماہ کے دوران پیش آنے والی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھرپور طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی، اس عرصے میں زندگی نے انہیں بہت کچھ سکھایا اور بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں قبول کرنے کا حوصلہ ملا۔
مایا علی نے کہا تھا کہ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہوں جو میرے ساتھ اس مشکل کے وقت کھڑے تھے اور جنہوں نے مجھے دعاؤں میں یاد رکھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر میں گھر والوں اور مداحوں کی شکرگزار ہوں جو میرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے۔
مشہور خبریں۔
ہمارا ملک صیہونیوں کے تمام منصوبوں کی براہ راست مخالفت کرتا ہے: الجزائر کی حکمران پارٹی
?️ 26 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر نیشنل لبریشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل نے صہیونی حکومت کے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے
جنوری
یوکرین کو لڑنے کے لیے اب کیا چاہیے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اس ملک کو
اگست
اسرائیل میں سماجی اور اقتصادی بحران
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: 7 اکتوبر کی جنگ تل ابیب کے لیے بھاری قیمت
دسمبر
روہنگیا مسلمانوں کی نہ ختم ہونے والی مصیبتیں
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے
مارچ
2023 کے پہلے 3 ماہ میں سعودی عرب کے بجٹ میں کمی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی
مئی
عمران خان نے تحریک انصاف کا اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا
دسمبر
پی ٹی آئی کے جنید اکبر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے
مئی