?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی خان پر بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے کی جانب سے بنائے گئے گانے کو گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ماورا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی گلوکار کی جانب سے بنائی گئی پیروڈی گانے پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی میں پیروڈی گانے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی خان کے ڈائلاگز پر بنائی گئی پیروڈی ویڈیو پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔
ماورا حسین نے جس پیروڈی گانے پر پرفارمنس کی، اسے کچھ دن قبل بھارتی گلوکار یش راج مکھاٹے نے تیار کرکے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔
یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان کی تقریب میں صارفین سے خطاب کرنے کے الفاظ پر پیروڈی گانا بنایا تھا۔
یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر اس وقت پیروڈی گانا بنایا جب کہ کچھ ہی ہفتے قبل گلوکار کی اپنے ملازم اور شاگرد کو مارنے کی ویڈیو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔
راحت فتح علی خان نے ملازم اور شاگرد پر تشدد کرنے پر معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ان کے مرشد کے پڑھے ہوئے پانی کی بوتل غائب کردی تھی، جس پر انہیں غصہ آگیا تھا اور انہوں نے ان پر تشدد کیا جو کہ نہیں کرنا چاہئیے تھا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو بہت پرانی ہے اور اسے سازش کے تحت اب وائرل کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
هیثم بن طارق کے دورہ سعودی عرب کے معاشی اور غیر معاشی اہداف
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:عمان کے سلطان اپنے ملک کے معاشی مسائل کے حل کے
جولائی
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
سپریم کورٹ نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیلیں نمٹا دیں
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی
اپریل
شام میں اقتدار کی کشمکش پر صیہونی حکومت کی تشویش
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ایک ویب سائٹ نے سوریا میں غیرملکی
جون
اردن میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی ریلی
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اردن کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے گذشتہ شب
مئی
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
افغان صدر اشرف غنی نے امریکا کے پیش کردہ امن منصوبے کو غیرجمہوری اور بیہودہ قرار دیتے ہوئے ٹھکرا دیا
?️ 23 مارچ 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے امریکا کے پیش کردہ
مارچ
نیتن یاہو اقوام متحدہ میں پہلے سے کہیں زیادہ تنہا تھے: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 25 ستمبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
ستمبر