?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں، ایسے لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں لیکن کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو میں کیا کروں لیکن ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مجھے اور میری اہلیہ پر کرپشن کا ایک کیس ثابت کر دیں، آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں اور اب ہمیں پرویز الہٰی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا۔
عمران خان نے سابق آرمی چیف پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ نے میری کمر میں چاقو مارا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ نے روس کی مخالف میں تقریر کی، اس تقریر پر جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان کے خطرے سے متعلق میری ریکارڈ شدہ ویڈیو موجود ہے، یہ ویڈیو بیرون ملک موجود ہے۔
ملک میں ایک ساتھ انتخابات کی حمایت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے اور سمندر پار پاکستانی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر خواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب بنیں، پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اب بھی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے لیے جہاز کے ذریعے نہ جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہوائی جہاز سے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ رات کو 12 بجے کیا تھا۔
عمران خان نے نے دعویٰ کیا کہ خبر آئی تھی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری بیسٹ پلیئر ہیں، جب بھی مشکل آتی ہے تو وہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کر دیتی ہیں جس سے فائدہ ہو جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ونزوئلا کی جنگ دراصل پوری امریکی براعظم کی جنگ ہے: ونزوئلا کے صدر
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں:ونزوئلا کے صدر نیکلاس مادورو نے امریکہ کی پالیسیوں کو ملک
نومبر
ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ پڑی
?️ 12 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد ایم کیو ایم سندھ حکومت پر پھٹ
جولائی
عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کا نشانہ
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے
جون
روسی صدر غریب ممالک کو اناج فراہمی جاری رکھنے کے سلسلہ میں اہم بیان
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے آج اعلان کیا کہ روس اپنے
جولائی
مغربی یروشلم میں صیہونی حکومت کی ایک خطرناک اور نسل پرستانہ کارروائی
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے رکن اور قدس امور کے
ستمبر
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف
مارچ
محکمہ ریلوے کی 10 ہزار ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر رہائشی مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا انکشاف
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ
مارچ
ایران پر اسرائیل کے حملے کی دستاویزات افشا کرنے والا شخص گرفتار
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: CNN رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک شخص پر
نومبر