?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ وہ فیمنزم پر زیادہ یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر میں ہی رہنا چاہیے۔
مائرہ خان نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عورت ہیں، وہ کسی سے اظہار محبت نہیں کرسکتیں، یہ کام لڑکے کو ہی کرنا ہوگا۔
اس پر میزبان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل مہم چلی تھی کہ مرد اور خاتون ایک ہیں ہیں، جس پر مائرہ خان نے کہا کہ وہ ہیش ٹیگ فیمنزم پر اتنا یقین نہیں رکھتیں، ان کا ماننا ہے کہ عورت کو گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے اور اسے گھر کے اندر ہی ساری سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ خواتین کو اپنا، گھر کا اور بچوں کا خیال رکھنے پر توجہ دینی چاہیے، انہیں شاپنگ کرنی چاہیے، انہیں پیسے ملتے رہیں اور وہ انہیں خرچ کرتی رہیں۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب سے ہیش ٹیگ فیمنزم اور ہیش ٹیگ فیمنسٹ آیا ہے، تب سے ہر کوئی نعرے لگا رہا ہے کہ ہم برابر ہیں، ہم بھی کام کریں گے لیکن انہیں کام نہیں کرنا، وہ برابر نہیں۔
مائرہ خان کے مطابق وہ عورت ذات ہیں، وہ برابر نہیں ہیں، انہیں باہر جاکر کام بھی نہیں کرنا، کمائی کرکے انہیں ہاتھ میں پیسے دینا مرد کی ذمہ داری ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا مرد آئے گا جو انہیں کما کر دے گا اور وہ خرچ کرتی رہیں گی۔
مائرہ خان کی بات پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا جب کہ بعض افراد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا ہے تو پھر وہ خود کیوں باہر ہیں اور کیوں کماتی نظر آتی ہیں؟


مشہور خبریں۔
طالبان نے کابل میں یورپی ممالک کے سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ کیا
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ
مارچ
موجودہ دور کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے:ایرانی صدر
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ آج کے
اگست
صعدہ میں سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج
?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: صعدہ صوبے کے علاقے غمر میں رہنے والے یمنی شہریوں
مارچ
صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا کردار
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:ملزم کی کرسی پر اسرائیلی حکومت؛ یہ عنوان ترکی کے کئی
جنوری
آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے۔ میئر کراچی
?️ 8 جون 2025کراچی (سچ خبریں) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ
جون
ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملہ؛ بائیڈن کا ردعمل
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں
ستمبر
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
جانسن کا سیاست سے مستقل ریٹائرمنٹ پر غور
?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں: جب کہ برطانیہ میں سیاسی بحران کے بارے میں
جولائی