?️
کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب حال ہی میں مسلسل بمباری کے باعث غزہ کے الشفاء اسپتال میں قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں نوزائیدہ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں سامنے آنے والی خبر جس میں بتایا گیا کہ غزہ میں پیدائش سے قبل ہی کچھ ننھی جانیں انتقال کرگئیں۔
اس خبر نے ناصرف کئی سوشل میڈیا صارفین کے دل چیر دیے بلکہ اداکارہ ارمینا رانا خان جو گزشتہ کئی عرصے سے غزہ کے مظلوموں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، وہ بھی یہ دیکھ کر آنسوؤں پر قابو نہ پاسکیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے بارے سن کر میں اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتی، ایسا لگ رہا ہے کہ میری دنیا اچانک پلٹ گئی ہے اور میں کوئی ڈراؤنا خوب دیکھ رہی ہوں، میں ہر دن کسی کی مدد کرنے یا اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن میری انسانیت سے امید ختم ہونا شروع ہوگئی ہے ’۔
ارمینا نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ سوچ کر بھی دل دہل جاتا ہے کہ ان روتے ہوئے بچوں کو تسلی دینے والا یا پیار کرنے والا کوئی نہیں ہے، ایک انسان ہونے کے ناطے یہ سب دیکھ کر میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں‘۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں غزہ کے بچوں کے بارے میں خبر ملی تو وہ ٹوٹ گئی تھیں۔
اداکارہ نے بچوں کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ’کاش کوئی معجزہ ہوجائے، پلیز ان معصوم لوگوں کی مدد کریں، ان چھوٹے بچوں پر کچھ رحم کریں، انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا‘۔
واضح رہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشیا اسپتال کے آس پاس بھی بمباری کی جارہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں صابرہ علاقے پر بمباری کی جس میں سے درجنوں افراد شہید ہوگئے جب کہ اقوام متحدہ کے زیر انتظام الفلاح اسکول پر بمباری میں کئی پناہ گزین شہید ہوگئے۔
الوفا اسپتال پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے سےڈائریکٹر شہید اورکئی ڈاکٹر زخمی ہوئے، القصاصیب علاقے میں گھر پر بم پھینکا گیا جس میں تین بہنیں شہید ہوئیں۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے4 بچے انتقال کرگئے، نوزائیدہ بچوں کو غزہ سے باہر لے جانے کا مؤثر طریقہ کار موجود نہیں ہے، الشفا کمپلیکس قابض اسرائیلی فوج کے لیے بیرک بن گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاک بھارت جنگ میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے۔ برطانوی جریدہ
?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) برطانیہ کے دفاعی جریدے کی ایرو کی ایک
دسمبر
امریکی وفاقی بجٹ 2 ٹریلین ڈالر خسارے میں
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں:کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق مالی سال 2026 کے پہلے 11
ستمبر
سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے
اپریل
ایران کے خلاف جنگ پر امریکی لاگت
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائیوں کی لاگت مسلسل بڑھتی
جولائی
صیہونی جارحیت کے بارے میں قطر کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظاہروں کے ردعمل میں قطر
دسمبر
ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی
دسمبر
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی
غزہ میں صیہونی فوجیوں کی قتل گاہ کہاں ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی صحافی نے غزہ کی پٹی کے خطرناک ترین علاقوں
دسمبر