فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

?️

کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کی زندگی کو بچایا جائے، فلسطینی بچوں پر جنگ کی وحشت طاری ہے ،ان کے مستقبل کو گولیوں کا نشانہ بننے سے بچائیں، انہیں بھی فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے 10 سالہ بچی کے ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلسطینی بچوں کو ان کے بچپن میں ہی شناخت دیں۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ان کے مستقبل کو گولیوں کا نشانہ بننے سے بچائیں۔ فلسطین کے بچوں کو جنگ کی وحشت سے بچائیں۔

انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم فلسطین کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔واضح رہے کہ فلسطین کی 10 سالہ بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلا دیے، غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 10ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، محلے اُجڑ گئے، بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے بھی  فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ فلسطین کا پرچم لہرادیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زید علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں زید علی نے فلسطین کا پرچم تھاما ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ ہے جس میں انگریزی زبان میں درج ہے ’فلسطین کے لیے دُعا کریں۔زید علی نے تصویر کو موجودہ صورتحال کی مناسبت سے ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو فلسطین کے لیے کھڑے ہونے کے لیے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ کو صرف انسان بننے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں پریس کلب کے سامنے فلسطین کی حمایت احجاجی مظاہرہ

?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے عوام

غزہ کی جنگ نے دنیا کے سامنے صیہونی حکومت کی ہوا نکال دی

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مفکر حمود الاھنومی نے اس بات کی طرف اشارہ

شام میں دہشت گردی کی جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر

اربیل میں موساد پر حملے سے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج انڈیکس منہدم

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:   اقتصادی اخبار دمارکر نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت

صہیونی تجزیہ کاروں کی نیتن یاہو کے غزہ پر بڑے حملے کے منصوبے پر شدید تنقید

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی  تجزیہ کاروں نے قابض وزیراعظم نیتن یاہو کے غزہ

صیہونی حکومت کی اہم ویب سائٹس ہیک

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے منگل کی رات خبر

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر بمباری

?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ شہر

پاکستان کا ترکی اور آذر بائیجان کے ساتھ بذریعہ روڈ رابطہ قائم ہو گیا

?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں)تجارت کے فروغ کے لئے ایک تاریخی پیشرفت کے طورپر پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے