?️
اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور اسے عزت دینا چاہئے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے عورت کو عزت دینے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ عورت کو تحائف کی نہیں بلکہ سب سے زیادہ ضرورت عزت کی ہوتی ہے۔
زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔زید علی نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن بھی دیا۔
یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’تحائف اور محبت سے زیادہ عورت کو عزت کی ضرورت ہے۔زید علی کی یہ بامعنی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کو اس قدر بھاگئی ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس پوسٹ پر ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی صدر کا دورہ روس
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اپنے ہم منصب
جنوری
امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں ہولناک آتشزدگی؛600 سے زائد مکانات نذرآتش
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست کولاراڈو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اب
جنوری
جہاد اسلامی کے ایک اور کمانڈر شہید
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے اعلان کیا کہ شاباک فورسز کے ساتھ مشترکہ
مئی
کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت
جنوری
قطر سے ترکی کو گیس کا جھٹکا
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں: قطر اور جزیرہ قبرص خلیج فارس اور مشرقی بحیرہ روم
دسمبر
شہباز گل نے نواز شریف کی ویکسینیشن کے معاملے کو سازش قرار دیا
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل
ستمبر
جیت گیا تو ترکی اور شام کے سفارت خانے دوبارہ کھول دیے جائیں گے: اردوغان کے حریف
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:رجب طیب اردوغان کے مرکزی مخالف، کمال کلیدارو اوغلو نے ایک
اپریل
عراق کے خلاف امریکہ کی سازش
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق
جون