عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی

?️

اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور اسے عزت دینا چاہئے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے عورت کو عزت دینے کی  اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہےکہ عورت کو تحائف کی نہیں بلکہ سب سے زیادہ ضرورت عزت کی ہوتی ہے۔

زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔زید علی نے میاں بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن بھی دیا۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’تحائف اور محبت سے زیادہ عورت کو عزت کی ضرورت ہے۔زید علی کی یہ بامعنی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کو اس قدر بھاگئی ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اُن کی اس پوسٹ پر ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ زید علی نے گزشتہ دنوں ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔

مشہور خبریں۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات

حزب اللہ کی شکست ایک خیالی جنگ سے زیادہ کچھ نہیں: صہیونی افسر

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:ایک صیہونی افسر نے عبرانی ویب سائیٹ پر صیہونی حکومت کے

ّکراچی یونیورسٹی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔

?️ 5 جولائی 2022کراچی 🙁سچ خبریں)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا ہے کہ کراچی

خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا، جنید اکبر خان

?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے

کوئی عرب اسرائیلی نیٹو نہیں؛ ہر کوئی ایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے: اردن

?️ 29 جون 2022سچ خبریں:  اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیلی حکومت کے کسی

ترک سیاحوں کو بغیر ویزہ مصر کا سفر کرنے کی اجازت

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:قاہرہ میں ترک سفارت خانے کے ناظم الامور نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے