?️
کراچی (سچ خبریں) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے ہے جس میں انہیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ایونٹ میں سامنے آنے والی صورتحال نے 1992 کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی۔
علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ان کے علاوہ اور کون ہے جو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہوتے اور تاریخ کو اپنے آپ کو دہراتے ہوئے دیکھ رہاہے؟
یاد رہے کہ پانچواں ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں 22فروری 1992 سے شروع ہوا اور 25مارچ 1992تک جاری رہاتھا۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جو اپنی طویل باؤنڈری کی وجہ سے دنیائےکرکٹ میں شہرت رکھتا ہے۔
سابق کپتان اور موجودہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے ہرا کر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی عدالتی نظام میں نیا بحران؛ نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کے انچارج شخص کی برطرفی روک دی گئی
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومتی ڈھانچے میں جاری قانونی اور سیاسی تناؤ کو
اگست
کیا آپ جانتے ہیں، گردے میں اچانک درد کیوں ہوتا ہے؟
?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آج کل طرز زندگی بدلنے کی وجہ سے
فروری
شام میں خوفناک دہشتگردانہ حملہ؛سہ روزہ عام سوگ
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: شام کے شہر حمص میں ایک فوجی کالج پر کل
اکتوبر
حماس اور فتح کے سربرہان کے مابین مصر میں ملاقات متوقع
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ فتح اور حماس
اکتوبر
ہنگو میں پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی
?️ 2 نومبر 2025ہنگو: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس
نومبر
اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپایا ہے
?️ 8 اکتوبر 2025اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار
اکتوبر
بل گیٹس اور وزیر اعظم کا ٹیلفونک رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس
اکتوبر
پیپلزپارٹی کا این اے 129 کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی
جولائی