عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا

عتیقہ اوڈھو نے فردوس عاشق کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا

?️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ٹوئٹ کیا کہ حکومتی نمائندوں کو تقریبات اور پریس کافرنس کے دوران ماسک نہ پہننے پر کافی حیرانگی ہوتی ہے انہوں نے  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔

عتیقہ اوڈھو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں جبکہ اُنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔سینئر اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان سے مخاطب ہوکر لکھا ’میڈم! براہِ مہربانی ماسک پہن لیں۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب حکومتی نمائندے ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تو پھر یہ عوام سے کیسے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی توقع کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ کیسے حکومتی نمائندے بھی تقریبات اور پریس کانفرنس کے دوران ماسک نہیں پہنے ہوئے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں اتفاق کرتی ہوں کہ عوام ہر طرف سے بے وقوف بن رہے ہیں لیکن اُنہیں سیدھا راستہ دکھانا عوامی شخصیات کی ذمہ داری ہے۔عتیقہ اوڈھو کے ان سلسلہ وار اور معنی خیز ٹوئٹس پر صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کر رہی ہے۔

 

 

مشہور خبریں۔

لاہور ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کو رلیف

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف

جنوبی افریقہ کا اسرائیلی حکومت کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مشرقی کنارے پر

بائیڈن نے اپنی سالانہ تقریر میں اسرائیل کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: اپنی سالانہ اسٹیٹ آف دی نیشن تقریر میں امریکی صدر

صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد

?️ 12 جون 2021سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارتیز نے 24 مارچ 2019 کو النقب صحرا میں

پاکستان نے نام نہاد ’ آپریشن سندور’ کے بارے میں بھارتی رہنماؤں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا

?️ 30 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی

جہنم میں خوش آمدید

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج

ایران پاکستان تعلقات کو گہرا کرنے میں امیر عبداللہیان کا کردار نمایاں رہا

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے مہر خبررساں

داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے الحشد الشعبی کی خصوصی بٹالین

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے ترجمان نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے